دنگل (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دنگل
Dangal Poster.jpg
تھیٹر ریلیز پوسٹر
ہدایت کار نتیش تیواری
پروڈیوسر عامر خان (اداکار)
کرن راؤ
Siddharth Roy Kapur
تحریر Nitesh Tiwari
پیوش گپتا
Shreyas Jain
نکھیل میہاروترا
ستارے عامر خان (اداکار)
ساکشی تنور
فاطمہ ثنا شیخ
زائرہ وسیم
سانیا ملہوترا
سوہانی بھتناگر
اپار شکتی کھورانا
گریش کلکرنی
راوی اپار شکتی کھورانا
موسیقی پریتم
سنیماگرافی Setu (Satyajit Pande)[1]
ایڈیٹر Ballu Saluja
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کار UTV Motion Pictures
تاریخ اشاعت
  • 21 دسمبر 2016ء (2016ء-12-21) (امریکا)
  • 23 دسمبر 2016ء (2016ء-12-23) (بھارت)
  • 5 مئی 2017ء (2017ء-05-05) (چین)
دورانیہ
161 minutes[2]
ملک بھارت
زبان ہندی زبان
بجٹ 70 کروڑ[3]
باکس آفس ₹2,060–2,100 crore[4][5][6] (امریکی ڈالر312–340 million)[7]

دنگل (سانچہ:لغوی معنی)(انگریزی: Dangal) بھارتی اداکار عامر خان کی ایک فلم ہے۔ یہ فلم ہندی زبان میں ہے اور سال 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے ہدایتکار نتیش تیواری ہیں اور یہ ایک سوانحی فلم ہے۔ عامر خان کے اداکاری کے ساتھ عامر خان پروڈکشن کے تحت پروڈیوس بھی کیا ہے۔ عامر خان پروڈکشن کے علاوہ یو ٹی وی موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی پکچرز انڈیا نے بھی اس کے پروڈکشن میں حصہ لیا ہے۔ یہ فلم کم و بیش پھوگٹ خاندان کے سربراہ اور بھارت کے مشہور پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنی دو بیٹیوں گیتا پھوگٹ اور ببیتا پھوگٹ کو ایسی تربیت دی کہ وہ بھارت کی جانب سے پہلی عالمی پیمانہ کی خاتون پہلوان بنیں۔[8] عامر خان نے مہاویر پھوگٹ کا کردار ادا کیا جبکہ فاطمہ ثنا شیخ اور سانیہ ملہوترا نے پھوگٹ بہنوں کے جوانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان دونوں بہنوں کے بچپن کا رول زائرہ وسیم اور سوہانی بھتناگر نے کیا ہے۔ ساکشی تنور نے مہاویر کی اہلیہ اور پھوگٹ بہنوں کی ماں کا کردار نبھایا ہے اور اپار شکتی کھورانا نے ان کے کزن کا کردار نبھایا ہے۔

2013ء میں نتیش تیواری نے فلم کو لکھنا شروع کیا۔ 2014ء میں عامر خان نے پھوگٹ بہنوں کو اپنے شو ستیا میو جیاتی میں مدعو کیا اور ان کا انٹرویو لیا۔ اس کے بعد نتیش تیواری نے اس فلم کو لیکر عامر خان سے رابطہ کیا اور انہیں اس فلم میں کلیدی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ فلم کا سیٹ بھارت کی ریاست ہریانہ میں لگا۔ 2015ء میں پنجاب، بھارت میں ٍ فوٹوگرافی شروع ہوئی۔[9] ستیہ جیت پانڈے فلم کے سنیماٹوگرافر بنے اور بلو سلوجا اس کے ایڈیٹر منتخب کیے گئے۔ پریتم کو بیک گراونڈ موسیقی کی ذمہ داری دی گئی اور اس کے نغمے امیتابھ بھتاچاریہ نے لکھے۔ کریپا شنکر بشنوئی، خواتین پہلوانوں کے کوچ نے عامر خان اور دیگر کرداروں کو پہلوانی کی تربیت دی۔ واضح ہو کہ اس فلم کے لئے فلم کے اداکاروں نے کئی ماہ پہلوانی کی ٹریننگ لے کر باقاعدہ پہلوانی سیکھی ہے۔[10] شمالی امریکا میں دنگل کا پریمئر 21 دسمبر 2016ء کو لانچ ہوا تھا اور 23 دسمبر میں فلم میں دنیا بھر میں لانچ کردی گئی۔ دنیا بھر کے نقادوں کی طرف سے فلم کو مثبت تبصرے موصول ہوئے۔ فلم کو اصل زندگی اور متاثر کن کہانی اور عامر خان کی اداکاری کے لئے خوب سراہا گہا۔ اپریل 2017ء کو فلم کو بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا اور جون 2017ء کو دوسرے برکس فیسٹیول میں اس کی نمائش کی گئی۔[11] 62واں فلم فیئر اعزاز میں دنگل نے 4 اعزازات اپنے نام کئے: فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (عامر خان) اور بہترین ایکشن (شیام)۔[12]

تجارتی طور پر یہ فلم بہت کامیاب رہی اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں ابھی تک اول نمبر پر ہے اور غیر انگریزی فلموں میں یہ پانچویں درجہ پر ہے۔[13][14][15] 70 کروڑ (امریکی $11 ملین)،[3] فلم کا کل بجٹ 70 کروڑ (امریکی $11 ملین) تھا مگر فلم نے دنیا بھر میں 2,125.3 crore[16] کی کمائی کی جس میں $216.2 کی کمائی چین میں کی۔[17] اور اس کے ساتھ چین میں 20 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔[18] اور غیر انگریزی غیر چینی فلموں میں دنگل سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔[19] چین کے سنیما گھروں اور دیگر آلات پر یہ فلم تقریباً 400  ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھی گئی۔[20][21][22]

اداکار[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Setu (Director of Photography) (19 اکتوبر 2016)۔ Dangal official trailer۔ UTV Motion Pictures۔
  2. "Dangal (2016)"۔ British Board of Film Classification۔ bbfc.co.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2017۔
  3. ^ ا ب "Dangal: 5 reasons Aamir's film is ruling the box office despite demonetisation woes"۔ India Today۔ 26 دسمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2017۔
  4. Nirmal Narayanan (15 فروری 2018)۔ "Rajinikanth's 2.0 set to rock 10000 screens in Japan, Singapore, Malaysia, UAE, US and more"۔ International Business Times۔
  5. "Aamir Khan's Secret Superstar earns seven times more money in China in 1 week than what it did in India"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 26 جنوری 2018۔
  6. "'Baahubali 2' to open on more than 7,000 screens in China"۔ دی اسٹیٹسمین (بھارت)۔ 3 مئی 2018۔
  7. "All time box office revenue of the highest grossing Bollywood movies worldwide"۔ Statista۔ دسمبر 2017۔
  8. "Baahubali 2 vs Dangal box office collection: Aamir's film trailing Rajamouli's by a few crores"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 24 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017۔
  9. Priyanka Bhadani (25 دسمبر 2016)۔ "Dangal wasn't an easy screenplay"۔ The Week۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2017۔
  10. "Meet the real-life wrestlers who got Salman and Aamir fit for the pit"۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016۔
  11. Atul Aneja (25 جون 2017)۔ "China's 'Dangal' mega-success echoes at second BRICS film festival"۔
  12. "62nd Filmfare Awards 2017: Winners' list"۔ The Times of India۔ 15 جنوری 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2017۔
  13. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ dangal2000cr307mn نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  14. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ 5thForbes نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  15. Rob Cain (19 جون 2017)۔ "How An Indian Drama Became The World's Highest-Grossing Sports Movie Of 2017"۔ فوربس (جریدہ)۔
  16. "Dangal box office: Aamir Khan film is fourth biggest worldwide hit for Disney, to enter Rs 2000-cr club this weekend"۔ indianexpress.com۔ 27 جون 2017۔
  17. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ entgroup نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  18. (چینی زبان میں) http://www.cbooo.cn/Alltimedomestic۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2017۔ |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
  19. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ bloomberg18 نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  20. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ tencent نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  21. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ iqiyi نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  22. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ youku نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  23. "Dangal's BEST actor? VOTE!"۔ Rediff.com۔ 30 دسمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017۔