دورہ قلب
Appearance
دورہ قلب | |
---|---|
تخصص | قلبیات&Nbsp; |
دورہ قلب سے مراد دل کے عضلات کی احتشاء یعنی ان کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ کی ہوتی ہے۔ انگریزی میں اسے Myocardial infarction کہتے ہیں جسے اکثر MI کے اختصار سے بھی لکھا جاتا ہے۔
وجوہات
[ترمیم]جب خون کسی رگ سے گزرتا ہے تو کسی وجہ سے اس رگ میں رکاوٹ پیدا ہو جاتا ہے یا بند ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں خون آگے سپلائی نہیں ہو پاتا اس کو کہا جاتا ہے دل کا دورہ۔ دل کے بہت سے نقصانات ہو سکتے ہیں لیکن یہ دورے کے نوعیت پر مشتمل ہے یعنی اگر رگ تھوڑا سا بند ہو گیا ہے تو تکلیف ہوتی ہے لیکن بآسانی علاج ہوجاتا ہے لیکن اگر رگ زیادہ بند ہو گیا ہے یا بالکل ہی بند ہو گیا ہے تو انسان جاں بحق ہوجاتا ہے۔
علامات
[ترمیم]دل کے دورے کے متلع ماہر امراض دل کے مطابق چند عام علامات درج ذیل ہیں:* سینے میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے یامعدے کے اوپر والے حصے میں ناقابل برداشت درد ہوتا ہے جو شدید ہوتا ہے
- بائیں بازو میں درد ہے یاجبڑے اور گردن میں درد ہونے کے ساتھ سانس میں دشواری محسوس ہو رہی ہوتی ہے
- مردوں میں اکثر یہ علامت ظاہر ہوتی ہے کہ سینے میں ناقابل برداشت درد ہوتی ہے جبکہ خواتین میں سانس لینے میں دشواری سمیت جبڑوں میں درد ہوتی ہے۔
- اس کے ساتھ اگر آپ کو ٹھنڈے پسینے آنے لگیں۔
- نوٹ:درج بالا وہ علامات ہیں جو عام طور پر واقع ہوتے ہیں،اس کے علاوہ چند اور علامات بھی ہو سکتے ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]ویکی ذخائر پر دورہ قلب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |