دولت مشترکہ سے معطلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دولت مشترکہ سے معطلی کسی رکن ملک کو دی جانے والی سب سے سنگین سزا ہے۔ دولت مشترکہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کسی رکن کو داخلے کی شرط کی خلاف ورزی پر دولت مشترکہ کا وزارتی کارروائی گروپ اس رکن کو معطل کرتا ہے۔

1995ء کے بعد سے چار ممالک کو دولت مشترکہ سے معطل کیا جا چکا ہے: فیجی، نائیجیریا، پاکستان اور زمبابوے۔ پاکستان اور فیجی کو دو دو بار معطل کیا گیا ہے، نائیجیریا کو ایک بار معطل کیا گیا ہے، زمبابوے نے خود اپنی رکنیت 8 دسمبر 2003 میں واپس لے لی۔

معطل ممالک کی فہرست[ترمیم]

رکن آغاز اختتام
 نائجیریا 11 نومبر 1995 29 مئی 1999
 پاکستان (پہلی مرتبہ) 18 اکتوبر 1999 22 مئی 2004
 فجی (پہلی مرتبہ) 06 جون 2000 20 دسمبر 2001
 زمبابوے 19 مارچ 2002 07 دسمبر 2003 کو زمبابوے نے خود اپنی رکنیت واپس لے لی
 فجی (دوسری مرتبہ) 08 دسمبر 2006 26 ستمبر 2014
 پاکستان (دوسری مرتبہ) 22 نمبر 2007 22 مئی 2008

حوالہ جات[ترمیم]