سبزپیرتحصیل پسرورضلع سیالکوٹ کا ایک تاریخی گاؤں ہے یہ ضلع سیالکوٹ میں واقع ہے اس کے بعد انڈین بارڈر کی حدود شروع ہو جاتی ہے یہ تھانہ سبزپیر کی حدود میں شامل ہے۔ اس کے اطراف میں مشہور شہر جنوب میں چوبارہ مغرب میں معراجکے شمال میں چاروہ اور مشرق کی طرف پنڈی بھاگو ہے۔ اس کا رقبہ مغرب میں مست پور شمال میں ملانے شمال مشرق میں مرزاپور مشرق میں پنڈی بھاگو جنوب میں کوٹلہ ڈھڈیاں اور نارسنگھ سے ملتا ہے:
یہ گاؤں یونین کونسل پنڈی بھاگو کا دوسرا بڑا گاؤں ہے اور علاقے کی یونین کونسل میں اس گاؤں کا نام ہے ۔
گاؤں میں بہت ہی پیاری سٹییچنگ سنٹر کی بلڈنگ ہے اس کے علاوہ گاؤں کے جنوب کی طرف چوبارہ کے رستے میں مشرق کی طرف بچوں کا پرائمری سکول اور بہت ہی وسیع گراونڈ اس کے ساتھ ہی شمال کی طرف ایک دینی درسگاہ مدرسہ جامعہ چوراہیہ انوار مصطفیٰ کے نام سے ہے ۔
جانب مشرق نالہ ہے گاؤں میں ایک بچیوں کا پرائمری سکول بھی ہے اس کے علاؤہ گاؤں میں ایک جامع مسجد مولوی روشن دین اور اس کے علاوہ چار مزید مساجد بھی موجود ہیں۔
جانب جنوب مشرق روڈ پر حضرت سوج موج رحمتہ اللہ علیہ کا مزار ہے
گاؤں میں جنازگاہ کی سہولت بھی ہے۔[1]