دکان لار اونو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دکان لار اونو (انگریزی: Dükkanlar Önü Mosque) (ترکی زبان: Dükkanlar Önü Camii) شمالی نیکوسیا، ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں ایک مسجد ہے۔

جارج جیفری کے مطابق، جس نے اسے "مسجد توفیق" کے نام سے یاد کیا، یہ مسجد وینس کی عمارت کے جیسی ہے، جس کی تعمیر غالبًا ایک سرائے کے طور پر کی گئی ہے، جیسے کہ سولہویں صدی میں اطالیہ کے سرائے کی ہیئت رہی ہے۔[1] اس عمارت میں گوتھیک طرز کے محراب اور نقاشی رہی تھی، جسے مظفر حشمت گورکن نے "زیور" کا نام دیا۔ عثمانی ترکوں نے قبرص پر اپنے قبضے کے بعد اسے مسجد میں تبدیل کیا۔ اٹھارہویں صدی کے آغاز میں اس عمارت کی تزئین سید احمد آغا نے کی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "A description of the historic monuments of Cyprus. Studies in the archaeology and architecture of the island" by George Jeffery, Nicosia 1918
  2. Haşmet Muzaffer Gürkan۔ Dünkü ve Bugünkü Lefkoşa (بزبان التركية) (3rd ایڈیشن)۔ Galeri Kültür۔ صفحہ: 114–5۔ ISBN 9963660037