دکتور ادب
ظاہری ہیئت
دکتورِ ادب (انگریزی: Doctor of Letters، لاطینی: Litterarum Doctor) جسے ڈی لٹ (D.Litt., Litt.D.، D. Lit. یا Lit. D.) بھی لکھا جاتا ہے ایک اعلیٰ تعلیمی سند ہے جو بعض ممالک میں علامۂ فلسفہ (پی ایچ ڈی) سے بلند تر سمجھی جاتی ہے اور دکتورِ علوم (D.Sc.) کے مساوی مانی جاتی ہے۔ یہ ڈگری جامعات اور علمی اداروں کی جانب سے ان افراد کو عطا کی جاتی ہے جنھوں نے انسانی علوم، فنون لطیفہ یا کسی علمی شعبے میں نمایاں اور مستقل علمی خدمات سر انجام دی ہوں۔ مثلاً جامعۂ کیمبرج کا تقاضا ہے کہ امیدوار ”علم یا سائنس کے فروغ میں نمایاں اور اصل علمی کارنامہ“ پیش کرے۔[1]
یہ ڈگری بعض اوقات کسی درخواست یا امتحان کے بغیر، علمی یا ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزازی طور پر بھی عطا کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر آف لیٹرز کی سند کا اعزازی طور پر عطا کیا جانا معروف ہے۔[2]
وصول کنندگانِ اہل اردو
[ترمیم]- شانتی رنجن بھٹاچاریہ، سنہ 1967ء میں بمبئی کی درس گاہ اورینٹل کالج نے ان کے تحقیقی کارنامہ ”تذکرۂ تصانیف بنگالہ“ کے اعتراف میں انھیں دکتورِ ادب کی ڈگری سے نوازا۔[3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ University of Cambridge, Statutes and Ordinances of the University of Cambridge 2009 (Cambridge: Cambridge University Press, 2009), p. 535
- ↑ James J. F. Forest; Kevin Kinser, Higher Education in the United States (Santa Barbara, CA: ABC-CLIO, 2002), p. 335
- ↑ حفیظ اللہ نیولپوری (1994)۔ نند کشور وکرم (مدیر)۔ "شانتی رنجن بھٹاچاریہ"۔ عالمی اردو ادب۔ کرشن نگر، دہلی۔ ج 10: 298