مندرجات کا رخ کریں

دکن مجاہدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دکن مجاہدین
سالہائے فعالیت2008ء - موجودہ
فعال علاقےممبئی، بھارت
نظریہاسلامی انتہا پسند
قابلِ ذکر کاروائیاں26 نومبر 2008ء ممبئی میں دہشت گردی کی کاروائیاں (دعوٰی، جس کی تصدیق باقی ہے)

دکن مجاہدین مبینہ طور پر اسلامی انتہا پسندوں کی تحریک ہے جس کا تعلق بھارت سے ہے۔ ایک برقی خط کے مطابق جو مختلف خبر رساں اداروں کو بھیجا گیا، یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ 26 نومبر، 2008ء کو ممبئی پر ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں دکن مجاہدین ملوث ہے، جس میں ایک سو ایک (101)[1] افراد جاں بحق ہوئے[2] اور دو سو پچاس سے زائد دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اس گروہ کے ملوث ہونے کی خبر کی تصدیق اب تک سرکاری طور پر نہیں کی گئی۔ یہ ایک فریب یا کسی فرضی تنظیم کا نام بھی ہو سکتا ہے۔[3] یہ بھی ممکن ہے کہ اگر اس طرح کی کوئی تنظیم موجود بھی ہے تو اُس کا تعلق ممکنہ طور پر بھارتی مجاہدین سے ہو سکتا ہے۔[4][5][6]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "ممبئی میں دہشت گردی کی کارروائیاں:چھ غیر ملکیوں سمیت ایک سو ایک افراد ہلاک"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 26 نومبر 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  2. "دکن مجاہدین نامی تنظیم کا دعوٰی، ممبئی بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی - خبر"۔ بھارتی خبر رساں ادارے۔ 26 نومبر 2008۔ 2008-12-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  3. "ممبئی بھیانک حملوں سے ہل گیا"۔ بی بی سی۔ 26 نومبر 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  4. "بھارتی مجاہدین کی جانب سے ممبئی کو نشانہ بنانے کی دھمکی"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 14 ستمبر 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  5. "دکن کے مسلح جتھے کا ممبئی کے نہتوں پر حملہ"۔ نیو ڈیزائن ورلڈ Press۔ 27 نومبر 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  6. "دکن مجاہدین کون ہیں؟"۔ فارن پالیسی ڈاٹ کام۔ 27 نومبر 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا