دہلی سلطنت کے حکمرانوں کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

دہلی سلطنت کا آغاز خاندان غلاماں سے ہوا اور اس کا خاتمہ لودھی خاندان پر ہوا۔ 1206ء میں سلطان قطب الدین ایبک لاہور میں تخت نشیں ہوا اور اس طرح دہلی سلطنت کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا۔ دہلی سلطنت کے 320 سالہ دور حکومت میں پانچ خاندانوں نے حکومت کی۔ 21 اپریل1526ء کو ابراہیم لودھی کو ظہیر الدین بابر نے پہلی جنگ پانی پت میں شکست دے کر دہلی سلطنت کا خاتمہ کر دیا۔

خاندان غلاماں[ترمیم]

مزید دیکھیے: خاندان غلاماں

خاندان غلاماں کی حکومت 1206ء میں قائم ہوئی اور 1290ء میں شمس الدین کیومرث پر اس خاندان کا خاتمہ ہوا۔ اس خاندان نے 84 سال حکومت کی۔

شمار نام سلاطین عہدِ حکومت
1 قطب الدین ایبک 20 جون 1206ء – 1210ء
2 آرام شاہ 4 نومبر 1210ء –  مئی 1211ء
3 التتمش مئی 1211ء – 28 اپریل 1236ء
4 رکن الدین فیروز 28 اپریل 1236ء –  20 نومبر 1236ء
5 رضیہ سلطانہ 10 نومبر 1236ء –  14 اکتوبر 1240ء
6 معز الدین بہرام شاہ 15 اکتوبر 1240ء –  10 مئی 1242ء
7 علاؤ الدین مسعود شاہ  10 مئی 1242ء – 10 جون 1245ء
8 ناصر الدین محمود 10 جون 1245ء – 18 فروری 1266ء
9 غیاث الدین بلبن 18 فروری 1266ء – 13 جنوری 1287
10 معز الدین کیقباد 14 جنوری 1287ء – یکم فروری 1290ء
11 شمس الدین کیومرث یکم فروری 1290ء – 13 جون 1290ء

خلجی خاندان[ترمیم]

مزید دیکھیے: خلجی خاندان

شمار نام سلاطین عہدِ حکومت
1 جلال الدین خلجی 13 جون 1290ء – 20 جولائی 1296ء
2 علاء الدین خلجی 20 جولائی 1296ء – 4 جنوری 1316ء
3 شہاب الدین عمر شاہ خلجی 5 جنوری 1316ء – 13 اپریل 1316ء
4 قطب الدین مبارک شاہ خلجی 14 اپریل 1316ء – مئی 1320ء
5 ناصر الدین خسرو خان مئی 1320ء – 8 ستمبر 1321ء

تغلق خاندان[ترمیم]

مزید دیکھیے: تغلق خاندان

شمار نام سلاطین عہدِ حکومت
1 سلطان غیاث الدین تغلق شاہ 8 ستمبر 1321ء – فروری 1325ء
2 محمد بن تغلق فروری 1325ء – 20 مارچ 1351ء
3 فیروز شاہ تغلق 23 مارچ 1351ء – 20 ستمبر 1388ء
4 غیاث الدین تغلق شاہ دؤم 20 ستمبر 1388ء – 14 مارچ 1389ء
5 ابوبکر شاہ 15 مارچ 1389ء – 1390ء
6 ناصر الدین محمد شاہ سوم 1390ء  – 1393ء
7 علاؤ الدین سکندر شاہ ہمایوں خان مارچ/ اپریل 1393ء
8 ناصر الدین محمود شاہ 1393ء  – 1394ء
9 ناصر الدین محمود شاہ تغلق 1394ء  – فروری 1413ء
10 ناصر الدین محمود شاہ 1399ء  – 1412ء

سید خاندان[ترمیم]

مزید دیکھیے: سید خاندان

شمار نام سلاطین عہدِ حکومت
1 خضر خان 28 مئی 1414ء – 20 مئی 1421ء
2 مبارک شاہ (سید خاندان) 21 مئی 1421ء – 19 فروری 1434ء
3 محمد شاہ (سید خاندان) 20 فروری 1434ء – جنوری 1446ء
4 علاؤ الدین عالم شاہ جنوری 1446ء – 19 اپریل 1451ء

لودھی خاندان[ترمیم]

مزید دیکھیے: لودھی سلطنت

شمار نام سلاطین عہدِ حکومت دورِ حکومت
1 بہلول لودھی 19 اپریل 1451ء – 12 جولائی 1489ء 38 سال 2 ماہ 23 دن
2 سکندر لودھی 17 جولائی 1489ء – 21 نومبر 1517ء 28 سال 4 ماہ 4 دن 
3 ابراہیم لودھی 22 نومبر 1517ء – 21 اپریل 1526ء  8 سال 4 ماہ 30 دن 

مزید دیکھیے[ترمیم]