دہنواں کوٹلی آزاد کشمیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دھنواں کوٹلی آزاد کشمیر

دھنواں یا دھنواں ایک مشہور گاؤں ہے، جو ضلع کوٹلی کی سب سے بڑی یونین کونسل بھی ہے۔ یونین کونسل کی لگ بھگ آبادی 7 ہزار کے قریب ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والی سیاحتی جگہ کا نام اکالی ہے، جسے دہنواں کا دل بھی کہا جاتا ہے۔

'دھنواں' لفظ کی تاریخ

دھنواں کا لفظ بعض لوگوں کے نزدیک "دَھن" سے نکلا ہے جس کا مطلب دولت ہوتا ہے یعنی دولت والوں کی بستی اور بعض کے نزدیک یہاں ایک راجا حکومت کرتا تھا جس کا نام "دھنو مہتا" تھا اس کے نام کی وساطت سے دہنواں نام مشہور ہوا۔ یہاں پر مہتہ برادری رہتی ہے جن کے نزدیک ان کے بڑے سربراہ کا نام دھنو مہتا تھا، جس نے یہ علاقہ آباد کیا، مقامی لوگوں کے مطابق دھنو مہتا نے یہاں پر تمام پیشوں سے منسلک لوگوں کو آباد کروایا جن میں نائی، مستری، لوہار، ترکھان، بڑھئی، تندال،  مسلم شیخ، مراثی، قریشی یا ملاں، درزی اور دیگر کپڑا بننے وغیرہ جیسی بنیادی ضروریات کی صنعتوں سے منسلک افراد شامل ہیں، راجا کی یہ خواہش تھی کہ تمام طرح کے کام یہی سے ہو جائیں، وہ مختلف پیشوں سے منسلک لوگ یہاں لے کر آیا، بعد میں ان پیشوں کی بہ نسبت برادری بن گئی، جیسے مستری کا کام کرنے والے کا اگلا سارا خاندان مستری برادری سے جانا جانے لگا، حالانکہ یہ ان کی ذات نہیں ہے۔ 

سطح سمندر سے اونچائی

دھنواں آزاد کشمیر کی سطح سمندر سے اونچائی تقریباً 3759 فٹ ہے۔

دھنواں کی آب و ہوا اور بائیو ڈائیورسٹی

یہاں کی آب و ہوا معتدل ہے، گرمیوں میں گرمی جب کہ سردیوں میں سخت سردی پڑتی ہے، یہاں چیڑھ کے درخت کثرت میں پائے جاتے ہیں، یہاں کافی گھنے جنگلات بھی ہیں جن میں طرح طرح کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں، ان میں اکثر نایاب قسم کے جانور بھی ہیں۔

دھنواں میں اہم اور سیاحتی مقامات

1-درمن دھنواں اکالی

دھنواں میں سب سے بڑا سیاحتی مرکز درمن اکالی کے مقام پر ہے جہاں دو بڑے پہاڑوں کے درمیان ایک وادی کا نظارہ ہوتا ہے جو آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

2-ہاڑی گالہ دربار داؤد حقانی

ہاڑی گالہ کے مقام پر بابا داؤد مرد حقانی کی مشہور دربار ہے، جہاں ہر نئے چاند کے پہلے اتوار کو لنگر ہوتا ہے، دور دور سے لوگ اس لنگر پر آتے ہیں، مقامی زبان میں اسے "چن چڑھے نا تار" کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوؤں کی بنی کچھ پتھر پر مورتیاں اور نقش و نگار، بھی موجود ہیں، یہاں پر اسرار قسم کی غاریں بھی موجود ہیں جو بہت کشادہ اور دور تک جاتی ہیں، نزدیک ہی گوگا دربار ہے جو پکھری کے مقام پر ہے، یہاں مشہور ہے کہ یہاں پر بہت بڑے سانپ موجود ہیں، مقامی رسم و رواج اور لوک داستانوں میں بتایا جاتا ہے کہ اگر کسی کے گھر سانپ آ جائیں تو اس دربار پر دودھ کا نذرانہ چڑھانے سے سانپ چلے جاتے ہیں،

بیٹھک بابا پیر شاہ غازی دھنواں

ہاڑی گالہ کے جنوب مشرق میں چنا کھوڑی کے مقام پر بابا پیر شاہ غازی کی بیٹھک ہے، یہ بہت مشہور بیٹھک ہے یہاں عالی شان عرس ہوتا ہے، مشہور ہے کہ یہاں بابا پیر شاہ غازی قیام کیا کرتے تھے، لوک کہانیوں میں کہا جاتا کہ جنگلی شیر وغیرہ ہر جمعرات کو ماتھا ٹیکنے یہاں پر آتے ہیں، یہاں پانی کا ایک قدرتی چشمہ بھی ہے، نہ صرف یہ ایک سیاحتی مقام ہے بلکہ مذہبی اور روحانی اہمیت کا حامل بھی ہے۔

حکیم مندی دواخانہ

ڈھاشل کے مقام پر مشہور حکیم مندی کا شفاخانہ ہے، حکیم مندی پورے آزاد کشمیر اور پاکستان میں مشہور ہیں، ان کی پڑیاں جنڈس اور دیگر امراض کا علاج بتائی جاتی ہیں۔


وادی ہلاں

دھنواں کے بالکل نشیب میں وادی ہلاں ہے جو نہایت خوبصورت ہے، دونوں اطراف میں اونچے پہاڑ اور درمیان میں ندی کنارے آباد یہ علاقہ کسی افسانوں جگہ سے کم نہیں ہے، یہاں دور دور سے سیاح گھومنے کے لیے آتے ہیں۔

دھنواں کے لوگ

دہنواں کے لوگ مہمان نواز ہیں اور پہاڑی زبان بولتے ہیں، اکثریت آبادی پڑھی لکھی ہے۔ جن میں مختلف برادریوں اور پیشوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں تاہم اکثریت ملک برادری کی ہے۔

دھنواں کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات

1- حاجی عبد الحمید شہید سابق ڈسٹرکٹ کونسلر

حاجی عبد الحمید شہید سابق ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل دہنواں یہاں کے مقبول سیاسی راہنما تھے، انھوں نے یہاں کافی تعمیر و ترقی کے کام کروائے، بدقسمتی سے ان کو شہید کر دیا گیا۔

2- مولوی صدیق مرحوم

مولوی صدیق کا تعلق بھی یہاں کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے، دھنواں کی 70 اور 80 کی دہائی میں پہچان انہی شخصیات کی وجہ سے ہوتی تھی۔ درج ذیل قابل ذکر شخصیات کا صرف نام درج کیا جا رہا ہے، ماسٹر عبد اللہ مرحوم، ملک پنوں مرحوم، ملک صوفی پولا مرحوم، ملک مقرب مرحوم، ملک حاجی نور حسن مرحوم، ملک محمد حسن مرحوم، ملک غلام حیدر مرحوم، حاجی عبد الغنی مرحوم، ملک مولوی عبد العزیز مرحوم۔

3- سابق چیف فوریسٹ کنزرویٹر ملک عبد الرحمن

ملک عبد الرحمن چیف فوریسٹ کنزرویٹر رہے ہیں، دھنواں کی جانی مانی شخصیات میں سے ایک ہیں۔

4- سابق اکاؤنٹ آفیسر عبدالر حیم ملک

عبد الرحیم ملک سابق اکاؤنٹ آفیسر آزاد جموں و کشمیر بورڈ رہے ہیں۔

5- نعیم اصغر ملک

نعیم اصغر ملک یہاں کی معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت ہیں۔

6- انجنئیر عبد الخالق ملک

انجنئیر عبد الخالق ملک کا تعلق اکالی دھنواں سے ہے، یہاں کے سب سے زیادہ ہونہار لوگوں میں ایک ہیں، بورڈ میں پوزیشن ہولڈر تھے، یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اب عسکری سیمنٹ فیکٹری میں اعلیٰ عہدے پر تعینات ہیں اس کے علاوہ بہت سے قابل لوگ دھنواں میں رہتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

عوام علاقہ دھنواں میں زبان ذد عام لوک کہانیوں، داستانوں کی مدد سے مواد شامل کیا گیا، منجانب اسعد الرحمٰن بشیر ملک ساکن دہنواں اکالی۔