دیناناتھ منگیشکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دیناناتھ منگیشکر
ذاتی معلومات
معروفیتپنڈت دیناناتھ منگیشکر
پیدائش29 دسمبر 1900ء
منگیشی گاؤں، پرتگیزی ہند، پرتگیزی سلطنت،
موجودہ گوا، بھارت
وفات24 اپریل 1942ء (41 سال)
پونے، بمبئی پریزیڈنسی، برٹش راج
اصنافکلاسیکی، نیم کلاسیکی، نٹ سنگیت
پیشےگلوکار، اداکار، موسیقار، فلمساز

دیناناتھ منگیشکر (پیدائش: 29 دسمبر 1900ء– وفات: 24 اپریل 1942ء) ہندوستانی اداکار، فلمساز، گلوکار اور موسیقار تھے۔ ان کی وجہ شہرت اُن کی بیٹی لتا منگیشکر ،آشا بھوسلے اور اوشا منگیشکر ہیں۔

سوانح[ترمیم]

دیناناتھ منگیشکر کی پیدائش 29 دسمبر 1900ء کو گوا کے منگیشی گاؤں میں ہوئی۔ دیناناتھ کے والد گنیش بھٹ ناوتھے ابیشھیکی گوا کے منگیشی مندر میں برہمن کی خدمت سر انجام دیتے تھے۔ دیناناتھ نے پانچ سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا۔ وہ جلد ہی گوالیار گھرانے میں شاگرد ہوئے جہاں پنڈت راماکرشن سے کلاسیکی موسیقی سیکھی۔ بیکانیر میں پنڈت سکھدیو پرساد سے رسمی کلاسیکی موسیقی سیکھی۔ گلوکاری کے بعد دیناناتھ نے مراٹھی سینما میں قدم رکھا جہاں مراٹھی تھیٹر میں بطور اداکار کام کرنے لگے۔

فلمی حالات[ترمیم]

1935ء کے سال دیناناتھ نے بطور فلمساز تین فلمیں مراٹھی زبان میں پیش کیں۔ 1930ء کے عشرے میں دیناناتھ نے علم نجوم بھی سیکھا۔

ازدواجی زندگی[ترمیم]

دیناناتھ کی پہلی شادی سیٹھ ہری داس رام داس لاڈ کی بیٹی نرمدا سے 1922ء میں ہوئی جنہیں سسرال میں شریمتی کہا جاتا تھا۔ اُس وقت نرمدا کی عمر 19 سال اور دیناناتھ کی عمر 21 سال تھی۔ دیناناتھ کی نرمدا شریمتی سے ایک بیٹی لاتیکا پیدا ہوئی جو کم سنی میں فوت ہو گئی اور نرمدا شریمتی بھی زچگی میں ہی فوت ہو گئی۔ 1927ء میں دیناناتھ نے دوسری شادی نرمدا کی بہن شیوانتی سے کی جس کا نام شدھ متی رکھا گیا تھا۔ شیوانتی شدھ متی سے دیناناتھ کے پانچ بچے پیدا ہوئے جن میں لتا منگیشکر، مینا کادیکار، آشا بھوسلے، اوشا منگیشکر اور ہردیاناتھ منگیشکر شامل ہیں۔

وفات[ترمیم]

1930ء کے عشرے میں دیناناتھ اپنے معاشی دور کی تگ و دوڑ میں مے نوشی کا بھی بھرپور استعمال کرتے رہے۔ 1942ء کے ابتدائی مہینوں میں ان کی طبیعت ناساز ہوتی گئی اور 24 اپریل 1942ء کو محض 41 سال کی عمر میں پونہ میں فوت ہوئے۔دیناناتھ خاندان نے دیناناتھ منگیشکر کی یاد میں پونہ میں دیناناتھ منگیشکر ہسپتال قائم کیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]