دیوداس (1955ء فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دیوداس
Devdas 1955 film poster.jpg
تشہیری پوسٹر
ہدایت کار بمل رائے
پروڈیوسر بمل رائے
تحریر فلمی تشکیل: نابندو گھوش
مکالمے: راجندر سنگھ بیدی
ماخوذ از دیوداس 
از شرت چندر چیٹرجی
ستارے دلیپ کمار
ویجینتی مالا
سچترا سین
موتی لال
راوی بمل رائے
موسیقی ایس ڈی برمن
سنیماگرافی Kamal Bose
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کار بمل رائے پروڈکشن
موہن فلمز
تاریخ اشاعت
30 دسمبر 1955ء
دورانیہ
159 minutes
ملک بھارت
زبان ہندی زبان
باکس آفس 1,06,54,332 (1955)

دیوداس سنہ 1955ء میں بنی بالی ووڈ کی ایک ڈراما فلم ہے جس کی ہدایت بمل رائے نے دی تھی۔ یہ فلم شرت چندر چٹوپادھیائے کے اسی نام کے ناول پر مبنی تھی۔[1] دلیپ کمار نے فلم کا ٹائٹل کردار ادا کیا تھا جبکہ وجینتی مالا نے چندرمکھی نامی ایک ایسی طوائف کا موثر ترین رول کیا تھا جو اپنے سینے میں ایک نرم اور مہربان دل رکھتی ہے۔ اسی فلم سے سچترا سین نے پاروتی نامی کردار کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ موتی لال، نذیر حسین، مراد، پروتما دیوی، افتخار اور شیوراج نے جہاں فلم کے دیگر اہم کردار نبھائے وہیں پران اور جانی واکر نے مہمان اداکار کے طور پر اپنی جھلک دکھلائی تھی۔ سنہ 2005ء میں انڈیا ٹائمز موویز نے دیوداس کو ان 25 سرفہرست بالی ووڈ فلموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جو ہر فلم بین کو دیکھنا چاہئیں۔[2]آئیووا یونیورسٹی کی فہرست برائے ٹاپ ٹین بالی ووڈ فلمیں میں دیوداس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔[3] کمل بوس کی سینماٹوگرافی اور لائٹنگ بھی اس فلم کی خاصیت رہی جس کے سہارے مہر بہ لب ہیرو دلیپ کمار کی جذبات نگاری کی شاندار عکاسی کی گئی تھی۔[4]

پلاٹ[ترمیم]

فلم کی کہانی جاگیردارانہ دیہی بنگال کے پس منظر میں ہے۔ دیوداس 1910ء کی دہائی کے ایک امیر براہمن بنگالی گھرانے کا نوجوان ہے۔ پارو، عرف پارویتی ایک بنگالی متوسط طبقے کے برہمن خاندان کی جوان عورت ہے، لیکن ذات امتیاز اور رتبے کے لحاظ سے قدرے کم کی حیثیت سے تعلق رکھنے والی ہے۔ دونوں خاندان ایک گاؤں کے رہائشی تھے اور ان کے بچے پارو اور دیوداس بچپن کے دوست تھے۔

دیوداس کچھ برس کے لیے کلکتہ (اب کولکاتا) کے ایک اقامتی اسکول میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے جاتا ہے۔ جب دیوداس (دلیپ کمار) کی تعلیم مکمل ہوتی ہے تو واپس اپنے گاؤں آتا ہے۔ پارو (سچترا سین) اسے دیکھتی ہے تو اس کی پچپن کی محبت جاگ اثھتی ہے۔ اور وہ شادی کر کے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا سوچتی ہے۔ رواج کے مطابق پارو کے والدین پارو کا رشتہ لے کر دیوداس کے گھر چلے جاتے ہیں۔

اداکار[ترمیم]

  • دلیپ کمار بطور دیوداس مکھرجی
  • سچترا سین بطور پاروتی چکربورتی/پارو
  • ویجینتی مالا بطور چندر مکھی
  • موتی لال (اداکار) بطور چنی بابو
  • نذیر حسین بطور دھرم داس
  • مراد بطور ناراین مکھرجی، دیوداس کا باپ
  • پراتما دیوی بطور ہاریمتی، دیوداس کی ماں
  • شیوراج بطور نیل کانتھ چکربورتی، پاروتی کا باپ
  • افتخار بطور دیوجا داس، دیوداس کا بڑا بھائی
  • کنہیا لال بطور استاد
  • ساریتا دیوی بطور پارو کی دادی
  • منی جٹرجی بطور بھوان چودھری، پاروتی کا شوہر
  • نانا پالسیکر بطور بازاروں میں گانے والا
  • دلاری بطور بازاروں میں گانے والی
  • پروین پاول بطور دیوداس کی بھابھی
  • پران (اداکار) بطور چندر مکھی کا سرپرست
  • جانی واکر بطور چندر مکھی کا سرپرست
  • آشم کمار
  • رام کماری
  • وکرم کپور
  • وید
  • بے بی ناز بطور پاروتی کا پچپن

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Devdas over the years …"۔ YouthTimes.in۔ مورخہ 9 جون 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. Rachna Kanwar۔ "25 Must See Bollywood Movies"۔ Indiatimes movies۔ مورخہ 15 اکتوبر 2007 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 نومبر 2010۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  3. Corey K. Creekmur۔ "Top 10 Bollywood Film"۔ یونیورسٹی آف آئیووا۔ مورخہ 29 نومبر 2011 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جنوری 2012۔
  4. Dinesh Raheja۔ "The perceptive camera of Bimal Roy"۔ rediff.com, Movies:۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2013۔