مندرجات کا رخ کریں

دیگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دیگ ایک بڑا برتن ہے جو عموماً لوہے یا تانبے سے بنایا جاتا ہے اور کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کی گردن واضح طور پر اُبھری ہوئی ہوتی ہے، جو اسے دیگر برتنوں سے ممتاز کرتی ہے۔

دیگ کا استعمال برصغیر میں صدیوں سے جاری ہے، خاص طور پر بڑے پیمانے پر کھانا پکانے کے مواقع پر، جیسے شادی بیاہ، مذہبی تقریبات اور دیگر سماجی اجتماعات میں۔ اس میں بریانی، پلاؤ، نہاری اور دیگر روایتی پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

دیگ کا ذکر اردو شاعری اور محاورات میں بھی ملتا ہے، جہاں یہ مختلف معنوں میں استعمال ہوتی ہے۔ مثلاً، "دیگ سے گَرْم چَمْچَہ" کا محاورہ بڑے کی حمایت میں چھوٹے کے بڑھ چڑھ کر باتیں کرنے کے معنی میں آتا ہے۔

دیگ کی جمع "دیگیں" ہے اور یہ لفظ تراکیب میں بھی مستعمل ہے، جیسے "دیگیں کَھڑَکْنا"، جس کا مطلب بڑی مقدار میں کھانا پکانے کا انتظام کرنا یا بڑی ضیافت کا اہتمام کرنا ہے۔ یہ معنی اہل دلی کے یہاں تھا، جبکہ اہل لکھنؤ کے یہاں اپنے لفظی معنی میں تھا۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اثر لکھنوی (1961)۔ فرہنگ اثر (حصہ اول و دوم)۔ لکھنؤ: سرفراز قومی پریس۔ ص 373