دی آئی لینڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

دی آئی لینڈ (انگریزی: The I-Land) نیٹ فلیکس پر دکھائی جانے والی سیریز ہے۔

کہانی[ترمیم]

وہ سب ایک جزیرے کے ساحل پر جاگتے ہیں، ان کی یادداشت کھو چکی ہے، وہ دس لوگ ہیں- وہ ایک دوسرے کو کیا خود کو بھی نہیں جانتے، اپنی سچائی ڈھونڈنے کا سفر شروع کرتے ہیں، خطرناک جزیرہ اور آدم خور سمندر، امید ہے تو کچھ بھی نہیں، جزیرے پر انہیں کچھ ہنٹ ملتے ہیں جس پر واپسی کے راستے کے نشانات ہیں- لیکن وہ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے-

جنگل کی مشکلات اور کھوئی ہوئی یادداشت کے ساتھ انکا ایک بڑا دشمن انکا ماضی ہے جسے وہ بھول چکے ہیں وہ ماضی جو ان کی عمریں کھا چکا ہے، لیکن اس مشکل کا حل ڈھونڈنے کی بجائے سب سے بڑا خطرہ وہ ایک دوسرے کے لیے بن جاتے ہیں-

ان میں سے ایک کردار حادثاتی طور پر حقیقی دنیا میں واپس آ جاتا ہے لیکن وہ یقین نہیں کر پاتا کہ پچھلی دنیا غیر حقیقی تھی کیونکہ اس نے وہ تکلیفیں اور پریشانیاں واقعی جھیلیں تھی، لیکن اسے بتایا جاتا ہے کہ اسے ایسی دنیا میں بھیجا گیا تھا جو اگرچہ حقیقی نہیں تھی لیکن اس میں آنے والی موت حقیقی دنیا میں مار دے گی-

وقت گزرنے کے ساتھ سب کرداروں کو اپنا دھندلا سا ماضی یاد آنے لگتا ہے- وہ سب "برے" لوگ تھے، انہیں یہ جان کر مزید تکلیف ہوتی ہے-

ان کی دنیا ایک گیم کی طرح ہے بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ایک سیمولیشن ہے جو خطرناک قیدیوں کو جنہیں ٹیکساس کی عدالت سے موت کی سزا ہو چکی ہے ٹھیک ہونے کا موقع دینے کے لیے ہے-

حوالہ جات[ترمیم]