دی نیوز ٹرائب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دی نیوز ٹرائب TheNewsTribe
TheNewsTribe
سائٹ کی قسم
آزاد نیوز ویب سائٹ
دستیاب انگریزی/اردو
ایڈیٹر شاہدعباسی
ویب سائٹ www.thenewstribe.com
تجارتی ہاں
آغاز 2007؛ 12 برس قبل (2007)
نوجودہ حیثیت فعال

'دی نیوز ٹرائب (ٹی این ٹی)-(TheNewsTribe) آن لائن اردو اور انگریزی زبان میں خبریں مہیا کرنے والی ایک ویب سائٹ ہے۔ ویب سائٹ 2007ء میں آن لائن میڈیا کو ترقی دینے کے لیے بنائی گئی۔ ابتدامیں اس کا ہیڈ کوارٹر بریڈفورڈ، برطانیہ میں قائم کیا گیا۔

پاکستانی صحافی شاہد عباسی کو دی نیوز ٹرائب کے بانی ایڈیٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2011 میں اپنی باقاعدہ ابتدا کے بعد انتہائی مختصر عرصہ میں معاصر ویب سائٹس میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی دی نیوز ٹرائب پاکستان کی تین بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔

انتظامی معاملات کی وجہ سے دی نیوز ٹرائب کے صدر دفاتر یوکے سے پاکستان منتقل کر دیے گئے جس کے بعد سے پاکستان کی پہلی آزاد نیوز ویب سائٹ کا اعزاز رکھنے والا پلیٹ فارم اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

2017 میں کچھ انتظامی معاملات کی وجہ سے ویب سائٹ کچھ عرصہ غیر فعال رکھی گئی تاہم چند ماہ بعد اسے دوبارہ جاری کیا گیا۔ پاکستان اور مسلم دنیا سے اردو اور انگریزی زبانوں میں خبریں اور دیگر مواد فراہم کرنے والی دی نیوز ٹرائب ڈیجیٹل صحافت کے ابتدائی آزاد پلیٹ فارمز میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔

ابتدائی ٹیم

دی نیوز ٹرائب کی ابتدائی ٹیم میں شامل منظر الہی اس وقت جیو اردو کے ایڈیٹر ہیں۔ فہیم پٹیل ڈان ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ سے بطور بلاگ ایڈیٹر وابستہ ہیں۔ وقار احمد روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹیلی ویژن کے سوشل میڈیا کو دیکھتے ہیں۔ عبدالحفیظ آزاد انگریزی اخبار دی نیوز، وقار محمد روزنامہ ڈان، سعید عباسی ڈان نیوز، حمزہ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون، اسرار احمد ہم نیوز، مشفق احمد دی نیوز سے وابستہ ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]