دی واکنگ ڈیڈ (ٹی وی سلسلہ)
دی واکنگ ڈیڈ مردوں کے جی اٹھنے کے بعد پیش آنے والا ایک امریکی خوفناک ٹیلی ویژن سلسلہ ہے جس کی تخلیق فرینک ڈارابونٹ نے اے۔ ایم۔ سی۔ کے لیے کی ہے۔ یہ سلسلہ روبرٹ کرکمین، ٹونی مور اور چارلی ایڈلرڈ کی ایک کومک کتاب پر مبنی ہے۔ اینڈریو لنکن نے اس سلسلہ میں مرکزی کردار نبھایا ہے جس کا نام رک گرائیمس ہے۔ وہ پولیس اہلکار ہے[3] اور ایک اسپتال میں کوما سے اٹھتا ہے۔ اس وقت اسے پتہ لگتا ہے کہ دنیا میں کچھ ہی دنوں میں تباہی مچ گئی ہے اور لگ بھگ سارے مرے ہوئے لوگ زومبی کے روپ میں دنیا میں گھوم رہے ہیں، جن کو واکرس کہا گیا ہے۔[4] رک گرائیمس اپنے خاندان کو تلاش کر کے ان سے دوبارہ ملتا ہے اور دوسرے زندہ بچے ہوئے انسانوں کے گروہ کا سربراہ بن جاتا ہے۔ اکٹھے مل کر وہ زندہ رہنے کے لیے لڑتے ہیں اور اس خطرناک جان لیوا دنیا جو مرے ہوئے لوگوں سے بھری ہوتی ہے، اس کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں۔ اس کام میں ان کو زندہ بچے ہوئے گروہوں سے محفوظ مقامات پر غذا کے لیے جوجھنا بھی پڑتا ہے، جو کئی بار مرے ہوئے لوگوں سے بھی خطرناک ہوتے ہیں۔[5] اس سلسلہ کی زیادہ تر کہانی اٹلانٹا، جورجیا اور الیگزینڈریا، ورجینیا کے آس پاس کے علاقوں کی ہے۔[4][6]
دی واکنگ ڈیڈ کی پہلی قسط پہلی بار 31 اکتوبر، 2010ء کو اے۔ ایم۔ سی۔ پر نشر کی گئی تھی۔[7] اس سلسلہ کا دوسرا حصہ پہلی بار 16 اکتوبر، 2011ء کو نشر کی گئی تھی۔[8][9] دوسرے حصہ کی دوسری قسط کے نشر ہونے کے بعد اے۔ ایم۔ سی۔ کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ اس سلسلہ کا تیسرا حصہ بھی براڈکاسٹ ہوگا۔[10] پر اس سے بھی بڑھ کے اس کے 8 حصے براڈکاسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اس سلسلے کو نقادوں کی جانب سے بھی پسند کیا گیا ہے۔[11][12] اس کو رائیٹرز گلڈ آف امریکا ایوارڈ اور سب سے بہترین ٹیلی وژن سیریز ڈراما کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔[13][14] اس کو ایک ایمی اوارڈ مل چکا ہے۔ اس سلسلے کی نیلسل ریٹنگز بہت بڑھیا ہیں۔ ایک کیبل سلسلہ کے طور پر اس سلسلہ نے بہت سارے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مثلاً، اس کے دوسرے حصہ کی آخری قسط کو 9 ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔ اس سے یہ تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سلسلہ بن گیا۔[15]
سلسلہ متعلق عام معلومات
[ترمیم]دی واکنگ ڈیڈ اس کا نام ایک کومک کتاب پر مشتمل ہے۔ یہ لوگوں کے چھوٹے سے گروہ کی کہانی ہے جو مرے ہوئے لوگوں یا زومبیوں کی جانب سے ڈھائی گئی قیامت اور تباہی کے بعد کی دنیا میں رہتے ہیں۔[16] اس سلسلہ کی زیادہ تر کہانی اٹلانٹا کے نزدیک کی جگہوں کی ہے۔ یہ گروہ محفوظ جگہوں کی کھوج کرتا ہے جس کے نزدیک کوئی اور بڑا گروہ نہ رہتا ہو اور گروہ لاکھوں کی تعداد میں موجود خطرناک زومبیوں کے حملے سے بھی بچا رہ سکے۔ زومبیوں کو اس ڈرامے میں واکرس (walkers) کہا گیا ہے۔ واکرس جیسے ہی کوئی زندہ چیز دیکھتے ہیں، وہ اس کو کھا جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جس زندہ چیز کو چک لگا لیتے ہیں، وہ اس چیز میں اپنے جراثیم بھی چھوڑ دیتے ہیں، جس سے وہ انسان یا کوئی زندہ چیز بھی انھی کی طرح زومبی بن جاتی ہے۔ اس سلسلے کے پہلے حصہ میں گروہ کے لوگ اپنے اندر کا اتحاد قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اور اس طرح ان کو بہت ہی خطرناک مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Seibert, Perry۔ "The Walking Dead [TV Series]"۔ آل مووی۔ 2014-04-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-04
{{حوالہ ویب}}
: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=
رد کیا گیا (معاونت) - ↑ Brian Stelter (14 نومبر 2010)۔ "At AMC, Two Character Dramas Just One Hit"۔ دی نیویارک ٹائمز۔ 2014-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-28
{{حوالہ ویب}}
: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=
رد کیا گیا (معاونت) - ↑ "Rick Grimes"۔ AMC۔ 2012-03-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-29۔
a small-town sheriff's deputy
{{حوالہ ویب}}
: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=
رد کیا گیا (معاونت) - ^ ا ب "The Walking Dead"۔ AMC۔ 2015-08-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-07
{{حوالہ ویب}}
: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=
رد کیا گیا (معاونت) - ↑ Miska, Brad (5 جولائی 2010)۔ "Breaking Bad Director Michelle MacLaren Talks The Walking Dead"۔ Dread Central۔ 2010-07-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-07-15
{{حوالہ ویب}}
: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=
رد کیا گیا (معاونت) - ↑ Dalton Ross (11 اگست 2015)۔ "Will we ever see winter on The Walking Dead?"۔ Entertainment Weekly۔ 2015-08-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-11
{{حوالہ ویب}}
: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=
رد کیا گیا (معاونت) - ↑ "The Walking Dead Premieres Halloween; Comic-Con Trailer Now Online"۔ AMCtv.com۔ 24 اگست 2010۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-08-24
- ↑ . Press release.
- ↑ Matt Webb Mitovich (22 جولائی 2011)۔ "The Walking Dead Reveals Season 2 Premiere Date, Creepy-Good New Trailer"۔ TVLine۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-22
- ↑ . Press release.
- ↑ "The Walking Dead: Season 1"۔ Metacritic۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-12-09
- ↑
- ↑ Andrea Reiher (14 دسمبر 2010)۔ "2011 Golden Globes nominations: 'Glee,' '30 Rock' lead TV nominations"۔ Zap2it۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-12-14
- ↑ . Press release.
- ↑ James Hibberd (19 مارچ 2012)۔ "'Walking Dead' finale draws record ratings"۔ Entertainment Weekly۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-19
- ↑ Brad Miska (5 جولائی 2010)۔ "Breaking Bad Director Michelle MacLaren Talks The Walking Dead"۔ Dread Central۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-07-15
- 2010 کی دہائی کے امریکی ٹیلی ویژن سلسلے
- 2010ء کی دہائی کے امریکی ڈراما ٹیلی ویژن سلسلے
- 2020ء کی دہائی کے امریکی ڈراما ٹیلی ویژن سلسلے
- انگریزی ٹیلی ویژن پروگرام
- اٹلانٹا میں سیٹ ٹیلی ویژن شو
- جارجیا (امریکی ریاست) میں سیٹ ٹیلی ویژن شو
- دہشت ناک ڈراما ٹیلی ویژن سلسلے
- رچمنڈ، ورجینیا میں سیٹ ٹیلی ویژن شو
- سلسلہ وار ڈراما ٹیلی ویژن سلسلے
- ورجینیا کے پس منظر کے ٹیلی ویژن پروگرام
- 2010ء میں شروع ہونے والی امریکی ٹیلی ویژن سیریز