دی کوینٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
The Quint
دی کوینٹ
مالکQuintillion Media Pvt Ltd
کوینٹی لیون میڈیا پرائیویٹ لیمی ٹیڈ
ویب سائٹwww.thequint.com

دی کوینٹ (انگریزی: The Quint) ایک انگریزی اور ہندی زبانوں میں دست یاب بھارت کی خبروں کی ویب گاہ ہے جس کی بنیاد راگھو بہل اور ریتو کپور نے نیٹ ورک 18 سے اپنی علیحدگی کے بعد رکھی۔ اس کے رپورٹروں نے ایک انعامات حاصل کیے ہیں جب کہ اس کی رپورٹوں پر تنقید بھی کی گئی۔

خبروں کے انکشافات[ترمیم]

نیوز پورٹل دی کوینٹ نے کئی ایسے انکشافات کیے ہیں، جن تک بہت سے خبروں کے چینلوں، اخباروں اور ویب سائٹوں کو رسائی حاصل نہیں ہوئی۔ مثلًا، 2020ء کے دہلی فسادات کے بارے دی کوینٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دہلی کے مشرق میں اتر پردیش کی سرحد کے قریب غازی آباد کے داسنا کے مندر کے ایک پْجاری نے اپنا اشتعال انگیز اور نفرت سے بھرا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے کس طرح دلی میں تشدد کے لیے فسادیوں کو اْکسانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ پْجاری نرسنگھ نند سرسوتی نے اپنے ویڈیو میں اکثریت طبقے کو اشتعال دلاتے ہوئے کہا تھا "جب تک اسلام کا خاتمہ نہیں ہوتا ہندوؤں کا وجود ممکن نہیں ہے‘۔ داسنا میں مسلمانوں کی اکثریت ہے لیکن نرسنگھ نند سرسوتی یہاں ہندتوا ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) کی ایک چبھتی اور چیختی ہوئی مشتعل آواز ہے جس نے شمال مشرقی دلی کے ماحول کو خراب کرنے میں بڑا رول ادا کیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]