ذاتی چوٹ کا وکیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ذاتی چوٹ کا (چوٹوں کے) وکیل، کسی دوسرے شخص، کمپنی، سرکاری ایجنسی یا کسی بھی ادارے کی لاپروائی کے نتیجے میں جسمانی یا نفسیاتی طور پر متاثر/زخمی ہوئے شخص/اشخاص قانونی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ذاتی چوٹ کے وکیل بنیادی طور پر قانون کے اس شعبے میں مشق کرتے ہیں جسے "ٹارٹ لا" کہا جاتا ہے۔ عمومی ذاتی چوٹ کے دعوؤں میں پھسلنے اور گرنے کے حادثات، سڑک پر تصادم، خراب مصنوعات، کام کی جگہ پر چوٹیں آنے اور پیشہ ورانہ بدنیتیوں کے مقدمات شامل ہیں۔

"ٹرائل وکلا" کی اصطلاح ذاتی چوٹ کے وکیلوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، حالانکہ وکلا کی بہت سی دوسری اقسام بشمول دفاعی وکلا اور فوجداری پراسیکیوٹرز بھی ٹرائلز میں پیش ہوتے ہیں۔ اور زیادہ تر ذاتی چوٹ کے دعوے مقدمات (ٹرائل) شروع ہونے سے پہلے ہی آپسی میل ملاپ میں طے کردیے جاتے ہیں۔

قابلیت[ترمیم]

ذاتی چوٹ کے وکیل جس دائرہ اختیار میں مشق کرتے ہیں، اس میں ان کو مشق کرنے کی اجازت ملی ہونا لازمی ہوتا ہے۔ بہت سی ریاستوں میں انھیں اخلاقیات کا تحریری امتحان بھی پاس کرنا پڑتا ہے۔[1]

وکلا قانون میں ہونے والی پیشرفت اور پریکٹس کے نئے شعبوں کے بارے میں جاننے کے لیے مسلسل قانونی تعلیم (CLE) کی کلاسیں لے سکتے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں وکلا کو CLE میں شرکت لازم ہوتی ہے، مگر وکلا کو اپنے ہی شعبہ (ذاتی انجری) یا کسی دوسرے شعبے کو چننے کی اجازت حاصل ہوتی ہے۔

ریاستہائے متحدہ[ترمیم]

بعض انجمن وکلاء اور اٹارنی تنظیمیں مختلف وکالت کے شعبوں میں تصدیقی اصناد دیتی ہیں، جس میں ذاتی چوٹ کے شعبے کی اصناد شامل ہیں۔[2] حالانکہ ذاتی چوٹ کے قانون میں پریکٹس کرنے والے وکلا کے لیے تصدیقی صند لازم نہیں ہوتی مگر یہ ممکنہ کلائنٹ (گاہک) کو متاثر کرنے میں ضرور کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکا میں تمام ریاستی بار کونسلز ذاتی چوٹ والے قانون کی تصدیقی اصناد نہیں دیتی ہیں۔ کچھ ریاستیں جیسا کہ نیو جرسی،[3] میں مدعی اور دفاعی مقدمات لڑنے والے دونوں طرح کے وکلا ٹرائل اٹارنی بننے کے لیے صند حاصل کرسکتے ہیں۔ کچھ ریاستیں جیسا کہ ایریزونا،[4] میں لفظ "ماہر" یا "ایکسپرٹ" کو وہ وکلا ہی استعمال کرسکتے ہیں جنھوں نے قانون کے اس مخصوص شعبے میں "اسٹیٹ بار بورڈ آف لیگل اسپیشلائزیشن" سے تصدیقی صند حاصل کی۔ ایسی ریاستوں میں ذاتی چوٹ کے قانون کا ماہر کہلانے کے لیے کسی بھی وکیل کو تصدیقی صند حاصل کرنے ی پڑتی ہے۔

مشق[ترمیم]

وکلا اپنی مشق کو قانون کے مخصوص شعبوں پر مرکوز کرسکتے ہیں، جیسا کہ ذاتی چوٹ کے قانون پر۔ کچھ وکلا ذاتی چوٹ کے مخصوص علاقے میں مزید مہارت حاصل کرتے ہیں، جیسہ کہ طبی بدعنوانی، پیدل چلتے ہوئے یا سکوٹر، موٹر سائیکل یا گاڑی پر حادثات،[5] غلط اموات کے مقدمات وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے زیر سماعت مقدمات کی حد کو محدود کرنے سے، ذاتی چوٹ کے وکیل خصوصی علم اور تجربہ حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔[6]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. استشهاد فارغ (معاونت) 
  2. "A Concise Guide to Lawyer Specialty Certification" (PDF)۔ ABA Standing Committee on Specialization۔ American Bar Association۔ June 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2017 
  3. "Board on Attorney Certification"۔ New Jersey Courts۔ New Jersey Judiciary۔ 22 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2017 
  4. "Certified Specialists"۔ State Bar of Arizona۔ 24 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2017 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 20 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2022 
  6. Robert L. Nelson (1988)۔ Partners with Power: The Social Transformation of the Large Law Firm۔ University of California Press۔ صفحہ: 174–175۔ ISBN 0520058445۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2017