ذہین فون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ذہین فون کی بات کریں تو بنیادی طور پر ایک موبائل فون ہی ہوتا ہے جو ایک موبائل آپریٹنگ سسٹم سے لیس،جدیداور زیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت کے ساتھ ساتھ بیک وقت مختلف الاقسام موبائل نیٹ ورک کے (مثلاً 2G،3Gوغیرہ)ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ابتدا میں عام فیچر موبائل فون میں ذاتی ڈیجیٹل معاون(Personal Digital Assistant: PDA)کی خصوصیات کو یکجا کیا گیا۔ اس کے بعد پورٹیبل میڈیا پلیئر کی خوبی کا اضافہ ہوا۔ بعد ازاں رفتہ فتہ کم صلاحیت کے ڈیجیٹل کیمرا، جیبی وڈیو ریکارڈر اور حتی' کہ دستی جی پی ایس نیویگٹر جیسی اضافی صلاحیتوں کو جمع کر کے ایک کثیر المقاصد آلے یعنی ذہین فون کا نام دیا گیا۔ جس میں نت نئے سینسرز کا اضافہ آئے دن جاری ہے۔

آج کل کے ذہین فونوں میں ہائی ریزولیشن سکرین، ڈیٹا کی تیز رفتار منتقلی کے لیے نئی جنریشن کے 3Gو4G موبائل نیٹورک کے ساتھ ساتھ وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کی صلاحیت اور مکمل ویب براؤزر سے بھی لیس ہوتے ہیں،جو موبائل کے لیے تیار ویب صفحات کے علاوہ عام ویب پیج بھی دکھا سکتے ہیں۔ براؤزنگ کے علاوہ موبائل سکرین پرآپ HDوڈیو اور آڈیوسے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ موجودہ چند سالوں میں تیز رفتار موبائل نیٹورک اور کثیر تعداد میں ٹھرڈ پارٹی موبائل اطلاقیوں(Apps) کی دستیابی سے ذہین فون کے استعمال میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

فیچر فون اور سمارٹ فون کا فرق

ذہین فون اور فیچر فون میں فرق بہت مبہم ہے اور ایسی کوئی واضح و متفقہ تعریف دستیاب نہیں جس کی بنیاد پر دونوں میں فرق کیا جا سکے۔ لیکن ایک بنیادی و اہم فرق یہ ہے کہ: سمارٹ فون میں ٹھرڈ پارٹی اطلاقیوں کی تیاری کے لیے فون کے آپریٹنگ سسٹم اور ہارڈ ویئر تک آسان رسائی و ہم آہنگی کے لیے بہتر اور جدید اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API)مہیا کیا جاتا ہے جبکہ فیچر فون عموماً ملکیتی فرم ویئر پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں ٹھرڈ پارٹی ایپ(APP) کو Java MEیا BREWجیسے پلیٹ فارم کے ذریعے سپورٹ مہیا کی جاتی ہے۔ ایک اور پیچیدگی جو فیچر فون اور ذہین فون میں فرق کرنے میں رکاوٹ ہے کہ: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جدید فیچر فون کی خصوصیات بھی ماضی میں ذہین فون کی حیثیت سے فروخت کیے گئے موبائل فون سے زیادہ ہو گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ دور میں کچھ مینوفیکچرر اپنے جدید ذہین فون کے لیے سپرفون یا فیبلٹ کی اصطلاح بھی استعمال کرتے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان فون کی کمپیوٹنگ صلاحیت کم درجہ ٹیبلٹ پی سی کے جیسی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]