ذیشان عباسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ذیشان عباسی (انگریزی: Zeeshan Abbasi) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔

مختصر تعارف[ترمیم]

ذیشان عباسی 12 جولائی 1982 کو ایوبیہ، خیبر پختون خواہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نابینا کھلاڑی کی حیثیت سے اب تک قومی اور انٹرنیشنل سطح پر منعقدہ بہت سے کرکٹ میچز میں شرکت کی اور اپنی شاندار کارکردگی سے میچ جیتے ہیں۔ وہ بہت سے میچز میں کپتان بھی رہے ہیں۔ T20 میچ کے سلسلے میں بنگلور انڈیا کے دورے کے دوران ذیشان عباسی کو ناشتے کی ٹیبل پر گلاس میں پانی کی جگہ تیزاب دے دیا گیا جسے پی کر انکی حالت بگڑ گئی۔ تاہم موثر طبی امداد کے باعث وہ اگلے دن میچ کھیلنے کے لیے فٹ قرار پائے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

(مراجع)[ترمیم]