مندرجات کا رخ کریں

ذی شان ساحل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو کے ممتاز شاعر

پیدائش

[ترمیم]

ذی شان ساحل حیدرآباد میں 15 دسمبر 1961ء کو پیدا ہوئے۔

تعلیم

[ترمیم]

بچپن میں پولیو سے پیر خراب ہوجانے اور کائی فوسکو لیوسیس نامی بیماری کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپائے۔ اس بیماری کی وجہ سے زندگی کا بڑا حصہ انھوں نے وہیل چیئر پر گزارا۔

ادبی زندگی

[ترمیم]

1977ء میں انھوں نے شاعری کو اپنا ذریعہ اظہار بنایا۔ شروع شروع میں انھوں نے کچھ غزلیں بھی لکھیں مگر پھر نثری نظم ان کی پہچان بن گئی۔ ان کی شاعری کے مجموعے ایرینا، چڑیوں کا شور، کہرآلود آسمان کے ستارے، جنگ کے دنوں میں، کراچی اور دوسری نظمیں، ای میل اور دوسری نظمیں، شب نامہ اور دوسری نظمیں اور نیم تاریک محبت کے نام سے شائع ہوئیں۔ ان کی نظموں کا تہمینہ احمد نے انگریزی میں ترجمہ بھی کیا جو On The Outside کے نام سے اشاعت پزیر ہوئیں۔ عمر کے آخری ایام میں وہ ایک ناول لکھنے کی تیاری کر رہے تھے،

وفات

[ترمیم]

سانس کی دقت کی وجہ سے 12 اپریل 2008ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔وہ کراچی میں وادی حسین کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں،