رائز آف دی ٹومب ریڈر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(رائز اف دی ٹومب ریڈر سے رجوع مکرر)
رائز آف دی ٹومب ریڈر
رائز آف دی ٹومب ریڈر کا سرورق

ڈویلپر کرسٹل ڈائنامکس[ا]
Additional work by:
ناشر اسکوائر اینکس[ب]
تقسیم کار اسٹیم ،  ہمبل سٹور ،  مائیکروسافٹ اسٹور   ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف رائنہ پراشیٹ
کمپوزر بوبی تاہوری[4]
سلسلہ ٹومب رایڈر
پلیٹ فارم مائیکروسافٹ ونڈوز
پلے اسٹیشن 4
ایکس باکس 360
ایکس باکس ون
تاریخ اجرا ایکس باکس 360 & ایکس باکس ون
سانچہ:Vgrelease newمائیکروسافٹ ونڈوز
پہلی سہ ماہی 2016ء
پلے اسٹیشن 4
آخری سہ ماہی 2016ء
صنف ایکشن ، ایڈونچر
موڈ ایک کھلاڑی مہم
میڈیا برقی تقسیم   ویکی ڈیٹا پر (P437) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انپٹ تختۂ کلید   ویکی ڈیٹا پر (P479) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم
ESRB:  ویکی ڈیٹا پر (P852) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
USK:  ویکی ڈیٹا پر (P914) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر
عمر

ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رائز آف دی ٹومب ریڈر ایک ایکشن ایڈونچر پلیٹ فارم ویڈیو گیم ہے۔ رائز آف دی ٹومب ریڈر مائیکرو سافٹ اسٹوڈیو اور اسکوئر اینکس کی طرف سے جاری ہوا ہے اور ٹومب ریڈر فرنچائز کرسٹل ڈائنامکس کی طرف سے تیار کیا گیا چھٹا ٹومب ریڈر گیم ہے۔ اس گیم کی کہانی اور طرز ٹومب رایڈر سیریز کے گذشتہ گیم ٹومب ریڈر (ویڈیو گیم 2013ء) کا تسلسل ہے، جو خود ٹومب ریڈر سیریز کا دوسرا جنم (ری بورن) تھا۔ رائز آف دی ٹومب ریڈر گیم 10 نومبر 2015ء کو کو ایکس باکس 360 اور ایکس باکس ون کے لیے ریلیز ہوا ہے۔ مائیکرو سافٹ ونڈوز پر یہ گیم سال 2016ء کے اوائل اور پلے اسٹیشن 4کے لیے سال 2016 ء کے اختتام پر ریلیز ہوگا۔[5]

گیم کا انداز[ترمیم]

رائز آف دی ٹومب ریڈر ، 2013 ء کے گیم ٹومب ریڈر کی طرح سہہ البعادی (تھری ڈی) اور ایکشن، ایڈونچر اور تلاش اور بقا کے میکینکس پر مشتمل ایک پلیٹ فارم گیم ہے ۔ جس میں کھلاڑی مرکزی کردار لارا کرافٹ کا کنٹرول سنبھالتا ہے جو مختلف ماحول میں مختلف ہتھیاریوں اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے اور پہیلیوں اور معّموں کو حل کرتی ہے۔

گذشتہ گیم کے بہ نسبت ویڈیو گیم میں ایک دستی صنعت گری نظام (کرافٹنگ سسٹم) کی خصوصیات شامل ہے، جس میں کھلاڑی گیم کے ماحول میں ملنے والے پودوں اور جانوروں کی کھالوں کے ذریعے مختلف تراکیب کے استعمال سے کچھ اشیاء اور ہتھیار بناسکتا ہے۔ [6]

گیم کے ماحول کے اندر ایک موسمی نظام بھی شامل کیا گیا ہے جس میں دن و رات کے رد و بدل کا گیم کے انسانی و جاندارکرداروں پر ہوتا ہے، مثال کے طور پر سخت سرد موسم سے بچنے کے لیے لارا کرافٹ کو ایک بھیڑئیے کا شکار کرنا پڑتا ہے تاکہ اس کی کھال سے سرد موسم کا مقابلہ کرسکے۔ لارا کرافٹ کی نقل و حرکت اور جنگی حکمت عملی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے مثال کے طور پر لارا کراف اب گذشتہ گیم کی بہ نسبت تیر بھی سکتی ہے۔  [7]

اس گیم کے جنگی فیچرز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جس میں دشمن سے بچنے کے لیے یا دشمن کو الجھانے کے لیے لارا کرافٹ کے جھاڑیوں یا درختوں یا قریبی چیزوں کی آڑ میں چھپ جانے یا خاموشی اور عیاری سے چھپ کر یا درختوں پر چڑھ کر چپ چاپ گذر جانے کا نظام بھی شامل ہے۔ رائز آف دی ٹومب ریڈر ، میں گذشتہ ٹومب ریڈر گیم کی طرح تیر کمان بطور ہتھیار موجود ہے جس کے لیے تیر لارا کرافٹ مختلف درختوں کی شاخوں یا جانوروں کی ہڈیوں سے تیار کرسکتی ہے۔اس طرح کے دوسرے ہتھیاروں میں پستول اور درختوں و پہاڑوں پر چڑھنے کے لیے کلہاڑی اور ہنگامے تصادم یا چپکے حملہ کرنے کے لیے ایک اضافی شکار چاقو بھی شامل ہے۔  

مرکزی خیال[ترمیم]

ٹومب ریڈر کی مہم ، جس میں لارا کرافٹ یماتائی جزیرہ کے پراسرار تجربے سے گزرتی ہے کے ایک سال بعد ، تثلیث نامی ایک پرائیوٹ بددیانت تنظیم اس واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ پاگل نہیں ہے ، لارا کرافٹ ٹھان لیتی ہے کہ دنیا بھر میں موجود معّموں اور پراسرار مقامات کے پیچھے کے رازوں کو جان کر وہ س کی تلاش کرے گی ۔ سوچ کے اسی غلبہ میں خود کو تباہ کردینے کی حد تک جنون میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کے والد کو بھی اسی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تثلیث تنظیم کے ساتھ تصادم کے بعد سائنسی برادری کی طرف سے بدنامی وغیرہ .... اس دوران وہ نادانستہ طور پر، سائبیریا میں قدیم شہر Kitezh کو کھوج نکالتی ہے جو 13th صدی میں ولادیمیر کے گرینڈ پرنس شاہ جارج دوم نے بسایا تھا، جس کے متعلق لارا کو یقین ہے کہ یہ مقام ہے جہاں حیات ِ ابدی کا راز پوشیدہ ہے۔ اس پراسراریت کا پیچھے چھپے راز اور سچائی کو تلاش کرنے کے لیے لارا کرافٹ کو راہ میں آنے والے انسانوں، جانوروں اور ماحول سے مقابلہ کرکے زندہ رہنا ہوگا۔

گیم کی تیاری[ترمیم]

رائز آف دی ٹومب ریڈر کا لوگو

یکم اگست ، 2013 پر، فل راجرز، اسکوائر اینکس 'ویسٹرن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اپنی کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ٹومب ریڈر سیریز کی اگلی کڑی کی تیاری کر رہے ہیں۔ [8] 9 جون 2014 مائیکروسافٹ کی E3 پریس کانفرنس پر رائز آف دی ٹومب ریڈر پہلے ٹریلر کے ساتھ اس گیم کی آمد کا اعلان کیا گیا ۔ یہی ٹریلر بعد میں مس ٹین بیوٹی کانٹیسٹ امریکا 2014 کے ایکس باکس لائیو کی نشریات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا ۔

مائیکروسافٹ کی گیمزکام 2014 بریفنگ میں، اس کھیل ایکس بکس پلیٹ فارم کے لیے ایک خصوصی طور 2015 کے اواخر میں جاری کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا.[9][10] ۔ اس موقع پر فل سپینسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے ان چارٹڈ گیم کا ایک بڑا پرستار ہوں اور میری خواہش ہے کہ ہم اس طرح کے ایک ایکشن ایڈونچر گیم تیار کریں ، ہم نے کچھ اس طرح ککے گیم تیار کرنا شروع کیے تھے اور ان پر غور بھی کیا لیکن ہم ایک بھی اس معیار کا نہ بن سکا، چنانچہ یہ ایک موقع ہے’’۔[11] اس بات کی صارفین اور صحافیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر منفی تنقید کی گئی۔ [12] فروری 2015 میں، کرسٹل ڈائنامکس نے اعلان کیا کہ اس گیم کا ایکس بکس 360 ورژن، نکسیس سافٹ ویئر کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے.[1]

15 جون، 2015 کو ، مائیکروسافٹ E3 2015 کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ رائز آف دی ٹومب ریڈر ایکس بکس ون اور ایکس بکس 360 پر 10 نومبر2015 پر شمالی امریکا میں جاری کیا جائے گا۔ [13] 16 جون، 2015 کو ایک پس منظر ٹریلر اسکوائر اینکس کی پریس ریلیز کانفرنس کے دوران جاری کیا گیا ۔ [14] 23 جولائی، 2015 کو ، اسکوئر اینکس نے اعلان کیا کہ مائیکرو سافٹ ونڈوز اور پلے اسٹیشن 4 کے لیے یہ گیم 2016 ء کی ابتدا اور اواخر میں جاری ہوگا۔ [15] ، 4 اگست 2015 کو مائیکروسافٹ گیمزکام کی پریس کانفرنس میں، اعلان کیا گیا کہ یہ گیم یورپ میں 13 نومبر کو جاری ہوگا۔ [16]

خیر مقدم[ترمیم]

سانچہ:Video game reviews

رائز آف ٹومب ریڈر کی ریلیز پر اس کا استقبال بہت اچھارہا۔ کیمز کی درجہ بندی کرنے والی کمپنی ’’گیمز رینکنگ‘‘ پر اس گیم نے 55 جائزے کی بنیاد پر 87،80٪ کا مجموعی سکور حاصل کیا۔[17] اور میٹا کریٹک کمپنی نے اسے 82 جائزے کی بنیاد پر 86/100 اسکور دیا۔ مشہور ویب گاہ گیم اسپاٹ نے یہ کہہ کر اس گیم کو 10 میں سے 9.0 اسکور سے نوازا کہ "کرسٹل ڈائنامکس نے تقریبا ہر طرح سے متوازن گیم کی بنیاد رکھی ہے۔ " گیم ویب آئی جی این [18] IGNنے است 10 میں سے 9.3 کے اسکور سے نوازا کہ ، "رائز آف دی ٹومب ریڈر اپنی آمد سے قبل ہی فاتح کن فارمولہ لیا ہوا ہے اور ہر طرح سے بہت رہے۔ [19] پولی گون نے اسے 10 میں سے 8.5 کے اسکور سے نوازا ، یہ کہہ کر کہ "ٹومب ریڈر گیم میں دیا گیا ایک فارمولا کہ ایک سے زیادہ بار یعنی دوبارہ کسی بھی لیول میں جا سکنا، ہی اس کے خوش کن فارمولا ہے۔ [20]

اسٹیفنی بینڈکسن اور گُڈ گیم کمپنی کے اسٹیون او ڈونیل (آسٹریلوی اداکار )نے اس گیم میں پانچ ستاروں کا اعزاز دیا۔ بینڈکسین نے گیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ تھا "یہ ایک ایسا گیم ہے جسے ہتھیار کے ساتھ کھلنے میں زیادہ کبھی نہیں تھا" اور اوڈینیل کا کہنا ہے کہ ’’ لارا کرادٹ اب واقعی اپنے آپ میں آئی ہے۔ جو حقیقی طور پر دلچسپ محسوس ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ اس مہم پر نکلیں ‘‘۔[21]

گیم انفارمر ویب گاہ نے اس گیم کو 10 میں سے 9.5 نمبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’رائز آف دی ٹومب ریڈر آپ کے اندر ایک ایڈنچر کی سنسنی پیدا کر دے گا اور یہ لارا کرافٹ کی اگلی چال کے بارے میں سوچنا آپ کو چھوڑ دیتا ہے، آپ بہادر انداز سے، بہادرانہ لمحات، دلچسپ مہم اور لڑائی کہ انڈیا جونز کو مات دے دے۔ [22]

گیم ریوولوشن کے پیٹر پارس نے اسے مکمل 5 اسٹار کی درجہ بندی دی ہے اور کہا ہے کہ " یہ گیم ایک ہیرو کے ساتھ بار بار کھلیے جانے کے قابل اور ایک ناقابل فراموش گیم ہے [23]

تسلسل[ترمیم]

2015 کی مائیکروسافٹ گیمزکام کی پریس کانفرنس میں، اتفاقی طور پر اسکوائر اینکس کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ٹومب ریڈر کی اس سیریز کا تیسرا گیم بھی زیر تکمیل ہے۔

نوٹ[ترمیم]

  1. Nixxes Software developed the Xbox 360 version of the game.[1]
  2. Microsoft Studios will publish the Xbox 360 and Xbox One versions of the game.[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Cassidee Moser (February 3, 2015)۔ "Nixxes Software to Develop Rise of the Tomb Raider on Xbox 360"۔ IGN۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 2, 2015 
  2. "Eidos Montreal co-developing Rise of the Tomb Raider with Crystal Dynamics"۔ Game Center Online۔ June 23, 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 23, 2015 
  3. Dave Tach (December 9, 2014)۔ "Microsoft will publish Rise of the Tomb Raider (update)"۔ Polygon۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 2, 2015 
  4. Chris Greening۔ "Assistant film composer promoted to lead role for Rise of the Tomb Raider"۔ Video Game Music Online۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2015 
  5. رائز آف ٹامب ریڈر پی ایس 4 کی تاریخ اجرا ، اُردو پوائنٹ ٹیکنالوجی
  6. "Rise Of The Tomb Raider"۔ Game Informer۔ April 22, 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 30, 2015 
  7. Stephany Nunneley (February 3, 2015)۔ "Rise of the Tomb Raider: more puzzles, weapon variety, environmental dangers"۔ VG247۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 2, 2015 
  8. Phil Rogers (August 1, 2013)۔ "A note from Phil Rogers, CEO"۔ Square Enix۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 2, 2015 
  9. Wesley Yin-Poole (August 13, 2014)۔ "Microsoft confirms Rise of the Tomb Raider Xbox exclusivity deal "has a duration""۔ Eurogamer۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 9, 2014 
  10. Ashley Reed (August 13, 2014)۔ "Xbox Rise of the Tomb Raider exclusivity deal 'has a duration'"۔ Computer and Video Games۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 9, 2014 
  11. Wesley Yin-Poole (August 18, 2014)۔ "Xbox boss Phil Spencer makes case for Tomb Raider exclusivity deal"۔ Eurogamer۔ Gamer Network۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 18, 2014 
  12. Jason Schreier (August 12, 2014)۔ "People are pissed that Tomb Raider is an Xbox exclusive"۔ Kotaku۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 12, 2014 
  13. Sherif Saed (June 15, 2015)۔ "Rise of the Tomb Raider release date announced, gameplay footage shown"۔ VG 247۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 15, 2015 
  14. "Rise of the Tomb Raider - Behind the Scenes"۔ IGN۔ June 16, 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 16, 2015 
  15. Luke Karmali (July 23, 2015)۔ "Rise of the Tomb Raider Gets PS4 and PC Release Dates"۔ IGN۔ اخذ شدہ بتاریخ July 23, 2015 
  16. "Rise of the Tomb Raider Preorder Packs"۔ Tomb Raider Blog۔ August 4, 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 4, 2015 
  17. "Rise of the Tomb Raider"۔ Good Game۔ ABC۔ November 10, 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ November 12, 2015 

بیرونی روابط[ترمیم]