رائٹ فلائر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
رائٹ فلائر
Wright Flyer
First flight2.jpg
پہلے طیارے کی دوسری پرواز، بمقام کٹی ہاک، شمالی کیرولائنا; 17 دسمبر 1903ء، پہلی تصویر 1908ء میں جاری کردہ
کردار پہلا طیارہ
اصلی وطن ریاست ہائے متحدہ
ڈیزائنر رائٹ برادران
اولین پرواز دسمبر 17, 1903[1]
تعداد تعمیر 1
جس کی تبدیل شدہ شکل رائٹ گلائیڈر
Developed into رائٹ فلائر دوم
رائٹ فلائر سوم
دیگر نام فلائر I, 1903 فلائر
قسم تجرباتی کنرڈ دو سطحی طیارہ
صانع رائٹ سائیکل کمپنی
تاریخ 1903
اولین پرواز 17 دسمبر 1903ء
مالکان اور چلانے والے رائٹ برادران
آخری پرواز 17 دسمبر 1903ء
پروازیں 4
کل گھنٹے 00:02
کل فاصلہ 1,500 فٹ (0.45 کلومیٹر)
معین وقت نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم میں رکھا گیا ہے[2]
مقام حفاظت سمتھسنونی[2]

رائٹ فلائر (اسے استقداماً فلائراول یا 1903 فلائر بھی کہا جاتا ہے) ہوا سے بھاری پہلا کامیاب طیارہ تھا جس نے پرواز کی۔ اس کا نمونہ اور تیاری رائٹ برادران نے کی۔ اس نے چار بار پرواز کی 17 دسمبر 1903ء، نزد کل ڈیول ہلز، کٹی ہاک، امریکا کے تقریباً چار میل جنوب میں۔ اب، یہ طیارہ نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم واشنگٹن ڈی سی، امریکا میں نمائش کے لیے رکھا ہوا ہے۔ سمتھسنونی انسٹی ٹیوٹ نے طیارے کو "پہلی طاقتور، ہوا سے بھاری قابل گرفت مشین، جس نے ایک سوار پائلٹ کے ساتھ مسلسل پرواز کی" قرار دیا ہے۔[2] پرواز فلائر اول کو ہوابازی کے "دور اولین" کے آغاز قرار دیا جاتا ہے۔

نمونہ اور تیاری[ترمیم]

رائٹ فلائر، رائٹ برادران نے اپنے 1900ء سے 1902ء کے درمیان میں گلائیڈر کے تجربات کی بنیاد پر تیار کیا تھا۔ ان کے آخری گلائیڈر، واضع طور پر رائٹ فلائر کے نمونے کی بنیاد رکھی۔

رائٹ برادران نے 1903ء میں رائٹ فلائر کو اونچے صنوبر کی لکڑی سے بنایا۔ جہاز کے بازؤں کا خم 1؛20 کے تناسب سے محدب رکھا گیا۔ چونکہ اس وقت اس کام کے لیے مناسب آٹو موبائل انجن موجود نہیں تھا، انھوں نے اپنے ملازم چارلی ٹیلر کو خاکے کے مطابق ایک خام تیل کا انجن بنانے کا کہا!۔ ایک دندانے دار چین ڈراہیو، جو سائیکل میں استعمال ہوتی ہے، ہاتھ سے تیار کردہ دو دھکیلو پنکھے (پروپیلر)۔

فلائر ایک دو سطحی طیارہ تھا جس کی پرواز مستحکم کرنے اور اٹھانے والے حصے اس کے بازؤں کے سامنے لگے ہوئے تھے۔ اس کو لمبے صنوبر کی لکزی، کورے لٹھے اور فولادی تاروں کے ذریعے تیار کیا گیا تھا۔ اس میں بارلہ گھوڑوں کی طاقت کا انجن نصب تھا جن کا وزن 152 پاؤنڈ تھا جب کہ بغیر پائلٹ کے طیارے کا کل وزن چھ سو پاؤنڈ تھا۔

کٹی ہاک میں جانچ[ترمیم]

1902ء میں کٹی ہاک میں جہاں پر دونوں بھائیوں نے اپنے گلائیڈر کی جانچ کی تھی، اب دوبارہ 1903ء میں اسی جگہ واپس ائے۔ 14 دسمبر 1903ء کو، وہ اپنے فلائر کو پہلی پرواز کے لیے تیار مان چکے تھے۔ قریبی گورنمٹ لائف سیونگ اسٹیشن کے لوگوں کی مدد سے رائٹ برادران نے فلائر کو نکلالا اور ریل کے ذریعے کٹی ہاک کے ریگتستانی علاقے تک لے آئے، جہاں ویت اور جھازیوں کی وجہ سے وہ آسانی سے اتر بھی سکتے تھے اور حادثے کی صورت میں نقصان سے بچ سکتے تھے۔

تصاویر[ترمیم]

معلومات (رائٹ فلائر)[ترمیم]

شمالی کیرولائنا 50 State Quarter features the famous first flight photo of the 1903 رائٹ فلائر کٹی ہاک, شمالی کیرولینا میں

نمایاں خصوصیات

  • عملہ: ایک
  • لمبائی: 21 فٹ (6 میٹر) 1 in (6.43 میٹر)
  • وسعت پر: 40 فٹ (12 میٹر) 4 in (12.31 میٹر)
  • بلندی: 9 فٹ (3 میٹر) 0 in (2.74 میٹر)
  • پر سطح: 510 فٹ² (47 میٹر²)
  • خالی وزن: 605 پونڈ (274 کلوگرام)
  • بوقت پرواز حد وزن: 745 پونڈ (338 کلوگرام)
  • ایئرکرافٹ انجن: 1 × straight-4 واٹر کولڈ پسٹن انجن, 12 hp (9 kW)، 170 lbs (77.3 kg)، (2 Wright "Elliptical" props, 8 فٹ (2 میٹر)۔ 6in.، port prop carved to counter-rotate left, starboard prop carved to rotate to the right)

کارکردگی

مزید دیکھیے[ترمیم]

متعلقہ ترقی

حوالہ جات[ترمیم]

ملاحظات[ترمیم]

کتابیات[ترمیم]

  • Hallion, Richard P. The Wright Brothers: Heirs of Prometheus۔ Washington, D.C.: Smithsonian, 1978. ISBN 0-87474-504-7۔
  • Hise, Phaedra. "In Search of the Real Wright Flyer." Air&Space/Smithsonian، جنوری 2003, pp. 22–29.
  • Howard, Fred. Orville and Wilbur: The Story of the Wright Brothers۔ London: Hale, 1988. ISBN 0-7090-3244-7۔
  • Jakab, Peter L. "The Original." Air&Space/Smithsonian، مارچ 2003, pp. 34–39.
  • Mikesh, Robert C. and Tom D. Crouch. "Restoration: The Wright Flyer." National Air and Space Museum Research Report، 1985, pp. 135–141.
  • "The Wright Flyer"، Flight، 11 دسمبر 1953: 787–788 

بیرونی روابط[ترمیم]

سانچہ:Wright aircraft