رائی
Jump to navigation
Jump to search
ایک پودا اور اس کا بیج جو عموماً مسالوں میں استعمال ہوتا ہے۔ پودے کی لمبائی تقریباً چھ فٹ ہوتی ہے۔ اور اس میں چار پتیوں والے، پیلے رنگ کے پھولوں کے گچھے لگتے ہیں۔ بیجوں کی پھلی یا ڈوڈا ایک انچ لمبا ہوتا ہے۔ اس پودے کا وطن ایشیا ہے اور اسے سیاہ رائی کہتے ہیں۔ اسی سے ملتا جلتا ایک پودا یورپ میں بھی کاشت ہوتا ہے جو سفید رائی کہلاتا ہے۔ رائی کے بیجوں کو پیس کر اس میں پانی اور آٹا ملا کر پلٹس بھی بناتے ہیں، پاکستان کے ضلع چترال میں رائی سے ایک ڈش تیار کی جاتی ہے جسے خیلیخیلییوغ کہا جاتا ہے۔ یہ ڈش جوڑوں کے درد اور گردے کے درد کو آرام پہنچاتی ہے، حکیم اس سے دوا بھی بناتے ہیں -
فوٹو گیلری[ترمیم]
- WhiteMustard.jpg
جنگلی رائی
- IndianMustard1.jpg
ہندوستانی رائی
- PickledMustard.JPG
رائی