رائیہ مصمتے
رائیہ مصمتے (Rhotic consonant) صوتیات میں وہ مائع مصمتی آواز ہے جو کسی زبان میں "ر" جیسی خصوصیت رکھتی ہے، یعنی جس میں "ر" جیسی گونج، ارتعاش یا کناری پن ہو۔ یہ آوازیں ایک مخصوص ادائیگی (articulation) نہیں بلکہ مختلف اقسام کی آوازوں کا مجموعہ ہوتی ہیں جن میں کوئی صوتی مماثلت ہو سکتی ہے۔ ان میں صوتی مماثلت کی عدم موجودگی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ بنیادی طور پر مختلف زبانوں کی تحریر میں حرف R (یونانی: Ρ, ρ وغیرہ) سے ظاہر کیے جاتے ہیں۔ مختلف زبانوں میں r کا تلفظ مختلف ہے اس لیے ان تمام r والی آوازوں کو رائیہ مصمتہ کہہ دیا جاتا ہے۔
نام کی اصل
[ترمیم]لفظ "rhotic" یونانی زبان کے حرف "rho" (Ρ, ρ) سے نکلا ہے، جو اردو اور انگریزی کے حرف "ر" یا "R" کے مترادف ہے۔ اسی بنیاد پر ان مصمتوں کو "R-sounds" یا روٹک کہا جاتا ہے۔
وضاحت
[ترمیم]صوتیاتی نقطہ نظر سے روٹک مصمتے کسی ایک مخرج یا طریق سے ادا نہیں کیے جاتے اور ان میں کوئی واضح correlattion نہیں ہے لیکن پھر بھی ان میں سے بہت سوں میں بہت مماثلت ہے۔ اور مزید تحریر کی وجہ سے تمام زبانوں میں موجود r کی آوازوں کو ایک گروہ میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ اسی لیے آئی پی اے میں تمام رائیہ مصمتے r-R کی ہی تحریر اشکال میں ظاہر کیے جاتے ہیں جیسے ⟨r⟩، ⟨ɾ⟩، ⟨ɹ⟩، ⟨ɻ⟩، ⟨ʀ⟩، ⟨ʁ⟩، ⟨ɽ⟩ اور ⟨ɺ⟩ وغیرہ۔
اقسام
[ترمیم]رائیہ مصمتات کی مختلف اقسام موجود ہیں جن میں انداز کے ساتھ صفیری، مکرری، ٹیپس/فلیپس شامل ہیں اور مخارج میں لثوی، معکوسی اور لہاتی نمایاں ہیں۔ یہ زیادہ تر مسموع ہوتے ہیں تاہم کئی زبانوں میں فونیمک اور ایلوفینک طور پر غیر مسموع بھی ہوجاتے ہیں جیسے فرانسیی میں [ʁ] کا [χ] بن جانا۔
زبانوں میں استعمال
[ترمیم]اردو
[ترمیم]اردو میں ر اور ڑ رائیہ مصمتے ہیں، "ر" عام طور پر trill یا flap کے طور پر بولا جاتا ہے مثال: "زرّہ"، "آری" وغیرہ اور "ڑ" معکوسی فلیپ ہے جس کی ہکاری شکل بھی موجود ہے جیسے "اڑائی"، "اڑھائی" وغیرہ۔
انگریزی
[ترمیم]انگریزی میں r کا تلفظ اس کے مختلف لہجوں میں مختلف ہے۔ امریکی انگریزی میں /ɹ/، ر کی نیم مصوتی شکل ہے مثلاً "red", "right" بعض برطانوی لہجوں میں مصوتے کے بعد "ر" آواز غائب ہوتی ہے جسے غیر رائیہ(non-rhotic) کہتے ہیں ، جیسے کار "car" کو /kaː/ "کا" کہا جاتا ہے۔
فرانسیسی
[ترمیم]فرانسیسی میں ر کی آواز لہاتی ہے uvular /ʁ/ → "rouge", "rue"
مشکل
[ترمیم]عام طور پر بچوں کو "ر" کی آواز بولنے میں دیر لگتی ہے کیونکہ یہ ایک مشکل آواز ہے۔
اسی طرح کئی مشرقی ایشیائی زبانوں کے متکلمین کو مائعاتliquids (رائیہ اور پہلوئی ) آوازوں میں تمیز کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے۔
بعض افراد کو "ر" کی درست ادائیگی میں مسئلہ ہوتا ہے، جسے rhotacism کہتے ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- Plínio A. Barbosa؛ Eleonora C. Albano (2004)، "Brazilian Portuguese" (PDF)، Journal of the International Phonetic Association، ج 34، ص 227–232، DOI:10.1017/S0025100304001756
- Beverley Collins؛ Inger M. Mees (2003) [First published 1981]، The Phonetics of English and Dutch (5th ایڈیشن)، Leiden: Brill Publishers، ISBN:9004103406
مزید پڑھیے
[ترمیم]- Lorenzo Spreafico؛ Alessandro Vietti، مرتبین (2013)۔ Rhotics: New Data and Perspective۔ Bozen-Bolzano University Press۔ ISBN:978-88-6046-055-4
- Wiese, Richard (2011) The representation of rhotics. In The Blackwell Companion to Phonology, vol. 1. Marc van Oostendorp, Colin Ewen, Elizabeth Hume, and Keren Rice, (eds.), 711–729. DOI: 10.1002/9781444335262.wbctp0030