رابرٹ ڈووال
رابرٹ سلڈن ڈووال (5 جنوری 1931ء تا 15 فروری 2026ء) امریکی اداکار، فلم ساز اور پروڈیوسر تھے۔ سات دہائیوں پر محیط کیریئر میں انھوں نے ایک اکیڈمی ایوارڈ، ایک بافٹا ایوارڈ، چار گولڈن گلوب ایوارڈز، دو پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز، ایک سیٹلائٹ ایوارڈ اور ایک اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ حاصل کیا۔ وہ اپنی فنی مہارت اور کردار میں مکمل طور پر ڈھل جانے کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث ناقدین میں بے حد سراہے گئے۔ 1980ء میں ونسنٹ کینبی نے انھیں ”امریکی اولیویے“ قرار دیا اور یہ لقب مقبول ہو گیا۔[19]
ڈووال نے پیشہ ورانہ اداکاری کا آغاز 1952ء میں اسٹیج سے کیا جہاں انھوں نے لانگ آئی لینڈ کے علاقے بیلپورٹ میں واقع گیٹ وے پلے ہاؤس کے موسمِ گرما کے ڈراموں میں حصہ لیا۔ وہ 1959ء تک وہاں سرگرم رہے، درمیان میں ایک سال کے لیے امریکی فوج میں خدمات انجام دیں۔ اسی عرصے میں انھوں نے ایسے روابط قائم کیے جن کے نتیجے میں 1960ء کی دہائی میں ٹیلی وژن پر ان کا کیریئر شروع ہوا جہاں وہ دی ڈیفینڈرز، پلے ہاؤس نائنٹی اور آرمسٹرونگ سرکل تھیٹر جیسے پروگراموں میں نظر آئے۔ 1966ء میں انھوں نے ڈراما ویٹ اَنٹل ڈارک کے ذریعے براڈوے پر قدم رکھا اور 1977ء میں ڈیوڈ میمیٹ کے ڈرامے امریکن بفیلو میں اسٹیج پر واپسی کی جس پر انھیں ڈراما ڈیسک ایوارڈ میں بہترین اداکار کے لیے نامزدگی ملی۔
فلمی دنیا میں ان کی پہلی نمایاں پیشی ٹو کِل اے ماکنگ برڈ (1962ء) میں بو ریڈلی کے کردار سے ہوئی۔ ان کے ابتدائی نمایاں کاموں میں بُلٹ (1968ء)، ٹرو گِرٹ (1969ء)، میش (1970ء)، ٹی ایچ ایکس 1138 (1971ء) اور ٹومارو (1972ء) شامل ہیں، جسے ایکٹرز اسٹوڈیو میں تیار کیا گیا تھا اور جو ان کی ذاتی پسندیدہ فلم تھی۔ ڈووال نے ٹینڈر مرسیز (1983ء) میں ایک شراب کے عادی سابق کنٹری میوزک گلوکار کے کردار پر بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ انھیں دی گاڈ فادر (1972ء)، اپوکلیپس ناؤ (1979ء)، دی گریٹ سینٹنی (1979ء)، دی اپوسل (1997ء)، اے سول ایکشن (1998ء) اور دی جج (2014ء) پر بھی آسکر نامزدگیاں ملیں۔
اپنے کیریئر کے دوران ڈووال متعدد ٹیلی وژن پروڈکشنز میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ انھوں نے اے ایم سی کی محدود سیریز بروکن ٹریل (2006ء) کے لیے بہترین محدود سیریز اور بہترین مرکزی اداکار کے پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ جیتے۔ ان کی دیگر ایمی نامزد پرفارمنسز میں سی بی ایس کی مِنی سیریز لونْسَم ڈَو (1989ء)، ایچ بی او کی فلم اسٹالن (1992ء) اور ٹی این ٹی کی فلم دی مین ہو کیپچرڈ آئیکمین (1996ء) شامل ہیں۔
وفات
[ترمیم]ڈووال کا انتقال 15 فروری 2026ء کو مڈلبرگ، ورجینیا میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر 95 برس کی عمر میں ہوا۔[20][21] ان کی وفات کا اعلان ان کی اہلیہ لوسیانا پیڈرازا نے ایک بیان کے ذریعے کیا۔[22][23]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ناشر: کتب خانہ کانگریس — http://id.loc.gov/authorities/names/n85093613 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 فروری 2026
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط: https://d-nb.info/gnd/123799198 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w60k39jq — بنام: Robert Duvall — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/38829 — بنام: Robert Duvall — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Robert-Duvall — بنام: Robert Duvall — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Robert Duvall — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/6f54d69a9e24486d8a9f2e28ae8eeb0a — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Brockhaus Enzyklopädie — Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/duvall-robert — بنام: Robert Duvall — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=duvallr — بنام: Robert Duvall
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط: https://d-nb.info/gnd/123799198 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ تاریخ اشاعت: 16 فروری 2026 — Legendary Actor Robert Duvall Dead at 95 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 فروری 2026
- ↑ تاریخ اشاعت: 16 فروری 2026 — Robert Duvall, ‘Godfather’ and ‘Apocalypse Now’ Actor, Dies at 95 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 فروری 2026
- ↑ ACMI ID: https://www.acmi.net.au/creators/76764
- ^ ا ب این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=ola2002161235 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 فروری 2026
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus-legacy.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/6973027
- ↑ The 56th Academy Awards | 1984 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
- ↑ Duvall, Robert Selden, PFC — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
- ↑ Film / Supporting Actor — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
- ↑ https://www.imdb.com/name/nm0000380/awards/ — اخذ شدہ بتاریخ: 16 فروری 2026
- ↑ Clyde Haberman (16 Feb 2026). "Robert Duvall, a Chameleon of an Actor Onscreen and Onstage, Dies at 95". The New York Times (بزبان امریکی انگریزی). ISSN:0362-4331. Retrieved 2026-02-18.
- ↑ Daren DeFrank (16 Feb 2026). "Robert Duvall, Oscar-Winning Acting Legend, Dies at 95". The Wrap (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2026-02-16. Retrieved 2026-02-16.
- ↑
- ↑
- ↑ "آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار 95 برس کی عمر میں چل بسے"۔ روزنامہ جنگ۔ 17 فروری 2026۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-02-20
- 1931ء کی پیدائشیں
- 5 جنوری کی پیدائشیں
- 2026ء کی وفیات
- 15 فروری کی وفیات
- اکیڈمی ایوارڈز اعزاز یافتگان برائے بہترین اداکار
- اکیڈمی ایوارڈز اعزاز یافتگان
- گولڈن گلوب ایوارڈ یافتگان
- اکیسویں صدی کے امریکی مرد اداکار
- امریکی فوج کے سپاہی
- امریکی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- امریکی مرد فلمی اداکار
- امریکی مرد منظر نویس
- امریکی مسیحی سائنس دان
- انگریز نژاد امریکی شخصیت
- ایناپولس، میری لینڈ کی شخصیات
- بہترین ڈرامہ اداکار گولڈن گلوب (فلم) کے فاتحین
- بہترین معاون اداکار گولڈن گلوب (فلم) کے فاتحین
- بہترین منیسیریز یا ٹیلی ویژن مووی اداکار گولڈن گلوب کے فاتحین
- بیسویں صدی کے امریکی مرد اداکار
- پرنسپیا کالج کے فضلا
- تھیٹر کا پڑوس پلے ہاؤس اسکول کے فضلا
- سان ڈیگو کے مرد اداکار
- سیویرنا پارک، میری لینڈ کی شخصیات
- فرانسیسی نژاد امریکی شخصیات
- کیلیفورنیا کے ریپبلکن
- کیلیفورنیا کے فلم پروڈیوسر
- کیلیفورنیا کے فلم ہدایت کار
- کیلیفورنیا کے منظر نویس
- میری لینڈ کے ریپبلکن
- میری لینڈ کے فلم ہدایت کار
- میری لینڈ کے مرد اداکار
- میری لینڈ کے مصنفین
- ورجینیا کے ریپبلکن
- ورجینیا کے فلم ہدایت کار

