راجا حاجی فی سبیل اللہ مسجد
ظاہری ہیئت
| ||||
|---|---|---|---|---|
| ملک | ||||
| جگہ | سائبر جایا | |||
| تاسیس سال | 24 فروری 2015 | |||
![]() |
||||
| إحداثيات | 2°55′57″N 101°38′53″E / 2.93244444°N 101.648°E | |||
| درستی - ترمیم | ||||
راجا حاجی فی سبیل اللہ مسجد (مالے: Masjid Raja Haji Fisabilillah) جسے سائبرجایا مسجد بھی کہا جاتا ہے، ملائیشیا کی ریاست سلانگور کے ضلع سپانگ کے شہر سائبرجایا میں واقع ایک مرکزی مسجد ہے۔ یہ جدید اور مستقبل نما طرزِ تعمیر کی حامل مسجد ہے جس کا نام اندونیشیا کے جزیرہ پنیانگت کے ایک بگِس مجاہد راجا حاجی فی سبیل اللہ بن دَئنگ چلاک کے نام پر رکھا گیا۔ وہ 1777ء سے 1784ء تک سلطنت جوہر-ریاو کے یانگ دی پَرتوان مودا (نائب بادشاہ) بھی رہے۔ [1]
تاریخ
[ترمیم]اس مسجد کی تعمیر 5 اپریل 2013ء کو شروع ہوئی اور 24 فروری 2015ء کو مکمل ہوئی۔ مسجد کا باضابطہ افتتاح 22 جون 2016ء کو سلطان سلانگور سلطان شرف الدین ادریس شاہ نے کیا۔ یہ افتتاح نزولِ قرآن کی تقریب (17 رمضان 1437ھ) کے موقع پر عمل میں آیا۔


