راجا رام دوم، ستارا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
راجا رام دوم، ستارا
راجا رام دوم، ستارا
Flag of the Maratha Empire.svg مرہٹہ سلطنت کے چھٹے چھترپتی
معیاد عہدہ 15 دسمبر، 1749 – 11 دسمبر، 1777
پیشرو شاہو اول
جانشین شاہو دوم
خاندان بھونسلے
والد شیواجی دوم
پیدائش جون 1726
کولھ پور
وفات 11 دسمبر، 1777 (عمر 51)
ستارا
مذہب ہندومت

راجا رام دوم بھوسلے مرہٹہ سلطنت کے چھٹے چھترپتی تھے۔[1] انہیں چھترپتی شاہو نے گود لیا تھا۔ دراصل تارابائی نے انہیں اپنا پوتا بنا کر شاہو مہاراج کی خدمت میں پیش کیا اور شاہو کی وفات کے بعد اقتدار حاصل کرنے کے لیے راجا رام کو استعمال کیا، بعد ازاں اپنے قول سے پھر گئیں اور کہا کہ وہ محض ایک دکھاوا تھا۔ گوکہ پیشوا بالاجی باجی راؤ نے انہیں چھترپتی برقرار رکھا لیکن درحقیقت پیشوا کے ہاتھ میں سارے اختیارات تھے جبکہ راجا رام دوم عملاً کٹھ پتلی تھے۔

سوانح حیات[ترمیم]

سنہ 1740ء کی دہائی میں شاہو مہاراج کے دور حکومت میں تارابائی نے راجا رام دوم کو ان کی خدمت میں یہ کہہ کر پیش کیا کہ یہ ان کا اپنا پوتا ہے اور اس لحاظ سے یہ بچہ شیواجی کی اولاد میں سے ہے۔ تارا بائی نے مزید کہا کہ انہوں نے اس بچے کو پیدائش کے بعد خطرے کے خوف سے چھپا دیا تھا، یہ بچہ ایک راجپوت سپاہی کی بیوی کے ہاتھوں میں پلا بڑھا ہے۔ چنانچہ اس کے بعد شاہو مہاراج نے انہیں اپنا بیٹا بنا لیا۔[2]

شاہو کی وفات کے بعد راجا رام دوم مرہٹہ سلطنت کے نئے چھترپتی بنے۔ جب پیشوا بالاجی باجی راؤ مغل سرحدوں پر تھے تو تارا بائی نے راجا رام کو اکسایا کہ پیشوا بالاجی کو ان کے منصب سے معزول کر دیں۔ جب راجا رام نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو تارا بائی نے انہیں 24 نومبر 1750ء کو ستارا میں قید کر دیا۔ بعد ازاں تارا بائی نے کہا کہ یہ ان کا پوتا نہیں ہے بلکہ گوندھالی ذات کا ایک فرد ہے۔

اسیری کے دوران میں راجا رام کی طبیعت بہت خراب رہنے لگی۔ کچھ عرصے بعد تارا بائی نے پیشوا کی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے ان سے صلح کر لی۔ 14 ستمبر 1752ء کو جیجوری کے کھنڈوبا مندر میں دونوں نے باہمی صلح کا عہد لیا۔ اس موقع پر تارا بائی نے حلفیہ بیان دیا کہ راجا رام ان کے پوتے نہیں ہیں بلکہ ان کا تعلق گونڈھالی ذات سے ہے۔[3] تاہم پیشوا نے انہیں چھترپتی برقرار رکھا اور سیاہ سفید کے مالک عملاً پیشوا ہی رہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. V.S. Kadam, 1993. Maratha Confederacy: A Study in its Origin and Development. Munshiram Manoharlal Publishers, New Delhi.
  2. ^ ا ب Biswamoy Pati (ویکی نویس.)۔ Issues in Modern Indian History۔ Popular۔ صفحہ 30۔ آئی ایس بی این 9788171546589۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. Charles Augustus Kincaid and Dattatray Balwant Parasnis۔ A History of the Maratha People Volume 3۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحات 2–10۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
ماقبل 
شاہو جی
مرہٹہ سلطنت کا چھترپتی
1749–1777
مابعد 
شاہو دوم