راجہ رسالو (مصنف)
Appearance
راجا رسالو | |
---|---|
پیدائش | محمد صادق 11 جولائی 1928 شیخوپورہ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) |
وفات | 29 ستمبر 2007 لاہور، پاکستان | (عمر 79 سال)
قلمی نام | راجا رسالو |
پیشہ | شاعر، محقق |
زبان | پنجابی |
نسل | پنجابی |
شہریت | پاکستانی |
اصناف | نظم، غزل، تحقیق، پنجابی لوک ادب |
نمایاں کام | پنجاب دے لوک گیت لوریاں آوجائی |
راجا رسالو (پیدائش: 11 جولائی، 1928ء - وفات: 29 ستمبر، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے پنجابی زبان کے شاعر اور محقق تھے۔
حالات زندگی
[ترمیم]راجا رسالو 11 جولائی، 1928ء کو شیخوپورہ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد صادق تھا[1][2]۔ وہ ایک طویل عرصے تک پاکستان رائٹرز گلڈ لاہور اور پنجابی ادبی بورڈ لاہور کے سیکریٹری رہے۔ ان کی تصانیف میں پنجاب دے لوک گیت، لوریاں، پنجابی دی دوجی کتاب اور آوجائی شامل ہیں۔[2]
تصانیف
[ترمیم]- آوجائی
- لوریاں
- پنجابی دی دوجی کتاب
- پنجاب دے لوک گیت
- دو آردیاں دو پاردیاں
وفات
[ترمیم]راجا رسالو 29 ستمبر، 2007ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب راجا رسالو، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 993، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء