مندرجات کا رخ کریں

راج گدھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

راج گدھ
کرناٹک، ہند میں نر راج گدھ
بقا کی صورت حال
سائنسی درجہ بندی edit
اقلیم: حیوانات
قوم: حبلیات
جماعت: Aves
فصیلہ: Accipitriformes
خاندان: Accipitridae
جنس: Sarcogyps
Lesson، 1842
نوع:
S. calvus
دہرا نام
Sarcogyps calvus
(Scopoli، 1786)
راج گدھ کی موجودگی سبز رنگ سے نمایاں کی گئی ہے
ہم نام
  • Aegypius calvus
  • Torgos calvus

راج گدھ یا ایشیائی سیاہ گدھ یا ہندوستانی سیاہ گدھ (انگریزی: Red-headed vulture یا Indian black vulture، سائنسی نام: Sarcogyps calvus) برصغیر میں اکثر پایا جانے والا گدھ ہے، یہ جنوب مشرقی ایشیا میں بھی دیکھا گیا ہے۔ یہ پرندوں کے ایکسی پٹریڈی /ڈائی (Accipitridae) خاندان سے تعلق رکھتا ہے، اس کی جسامت لگ بھگ 84 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اس کا سر گنجا اور زردی مائل گہرا سرخ ہوتا ہے۔ پرواز کے دوران اس کی چھاتی کے سفید پَر واضح نظر آتے ہیں۔ نر اور مادہ تقریباً ایک سے نظر آتے ہیں۔ یہ پرندہ بر صغیر پاک و ہند کا مقامی ہے۔ اس کی ایک بڑی تعداد آبادیوں کے قریب رہائش پزیر ہوتی ہے لیکن اکثر و بیشتر اِکا دُکا ملتے ہیں۔ ان کا جُھنڈ 20 سے 30 تک کا ہوتا ہے اور شاذ و نادر ہی نظر آتا ہے۔ مردار خوری کے وقت یہ دیگر مردار خور پرندوں پر حاوی رہتا ہے اور دوسروں کی باری بعد میں آتی ہے۔

یہ خاصا طاقت ور پرندہ ہے اور بھرپور خوراک کھانے کے بعد بھی بڑی سہولت کے ساتھ ہوا میں بلند ہو جاتا ہے۔ یہ دسمبر سے اپریل تک نسل کَشی کرتا ہے۔ ٹہنیوں اور چھوٹی شاخوں پر مشتمل اس کا گھونسلا زیادہ صاف ستھرا نہیں ہوتا۔ دیہات میں یہ پیپل اور آم کے درخت کو گھونسلا بنانے کے لیے ترجیح دیتا ہے۔ اس کی مادہ ایک جھول میں بالعموم دو سے تین انڈے دیتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. BirdLife International (2021). "Sarcogyps calvus". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2021 e.T22695254A205031246. {{حوالہ رسالہ}}: پیرامیٹر |access-date |یوآرایل= درکار (help)