راحت اندوری
راحت اندوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1950ء اندور |
وفات | 11 اگست 2020ء (70 سال)[1] اندور [2] |
وجہ وفات | کووڈ-19 [3] |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
مذہب | اسلام |
زوجہ | سیما راحت انجم راہبر (شادی۔ 1988; طلاق۔ 1993) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | برکت اللہ یونیورسٹی مدھیہ پردیش بھوج یونیورسٹی |
پیشہ | غنائی شاعر ، نغمہ نگار ، شاعر ، مصنف |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات[4] | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
راحت اندوری ( پیدائش : 1 جنوری 1950ء، وفات: 11 اگست 2020ء) ایک بھارتی اردو شاعر اور ہندی فلموں کے نغمہ نگار تھے۔[5] وہ دیوی اہليہ یونیورسٹی اندور میں اردو ادب کے پروفیسر بھی رہے۔ انھوں نے کئی بھارتی ٹیلی ویژن شو بھی کیے۔ انھوں نے کئی گلوکاری کے رئیلیٹی شو میں بہ طور جج حصہ لیا ہے۔ راحت اندوری کا 11 اگست 2020ء بروز منگل انتقال ہوا۔ ان کا ایک ہی شعری مجموعہ ہے جو (کلام) کے نام سے ہندوستان اور پاکستان میں شائع ہوا
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]راحت کی پیدائش اندور میں یکم جنوری، 1950ء کو ہوئی۔ وہ ایک ٹیکسٹائل مل کے ملازم رفعت اللہ قریشی اور مقبول النساء بیگم کے یہاں پیدا ہوئے۔ وہ ان کی چوتھی اولاد ہیں۔ ان کی ابتدائی تعلیم نوتن اسکول اندور میں ہوئی۔ انھوں نے اسلامیہ كريميہ کالج اندور سے 1973ء میں اپنی بیچلر کی تعلیم مکمل کی۔[6] اس کے بعد 1975ء میں راحت اندوری نے بركت اللہ یونیورسٹی، بھوپال سے اردو ادب میں ایم اے کیا۔[7] اپنی اعلیٰ ترین تعلیمی سند کے لیے 1985ء میں انھوں نے مدھیہ پردیش کے مدھیہ پردیش بھوج اوپن یونیورسٹی سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک اچھے شاعر اور گیت کار ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے کئی بالی وڈ فلموں کے لیے نغمے لکھے ہیں جو مقبول اور زبان زد عام بھی ہوئے ہیں۔
بھارتی پارلیمان میں شاعری کی گونج اور سی اے اے کے خلاف احتجاج میں کلام کا استعمال
[ترمیم]2019ء میں بھارتی پارلیمنٹ میں اپنے انتخاب کے بعد پہلی تقریر میں ترینامول کانگریس کی قائد مہوا موئترا نے پہلی تقریر میں ملک میں کئی ہجومی تشدد کے واقعات اور بڑھتی فسطائیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی تقریر کے اختتام پر راحت کے یہ اشعار پڑھے تھے، جس کا کئی دیگر ارکان نے میز تھپتھپا کر خیر مقدم کیا:
جو آج صاحبِ مسند ہیں، کل نہیں ہوں گے | کرائے دار ہیں، ذاتی مکان تھوڑی ہے |
سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں | کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے |
ان اشعار کا 2019ء میں بھارت میں پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کیے جانے والے متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں میں کثرت سے استعمال کیا گیا ہے۔[9] یہ کئی پلے کارڈ پر دیکھے گئے اور کئی تحریروں اور تقریروں میں استعمال کیے گئے۔
وفات
[ترمیم]10 اگست 2020ء کو راحت اندوری صاحب کا کووڈ-19 کی جانچ کی گئی اور رپورٹ مثبت آئی، نیز وہ بندش قلب کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ مدھیہ پردیش کے اندور کے "آربندو ہسپتال" میں داخل کیا گیا، جہاں 11 اگست 2020ء کی شام میں ان کا انتقال ہو گیا۔ وفات کے وقت ان کی عمر تقریباً 70 سال تھی۔[10]
نمونہ کلام
[ترمیم]بیر دنیا سے قبیلے سے لڑائی لیتے | ایک سچ کے لیے کس کس سے برائی لیتے |
آبلے اپنے ہی انگاروں کے تازہ ہیں ابھی | لوگ کیوں آگ ہتھیلی پہ پرائی لیتے |
برف کی طرح دسمبر کا سفر ہوتا ہے | ہم اسے ساتھ نہ لیتے تو رضائی لیتے |
کتنا مانوس سا ہمدردوں کا یہ درد رہا | عشق کچھ روگ نہیں تھا جو دوائی لیتے |
چاند راتوں میں ہمیں ڈستا ہے دن میں سورج | شرم آتی ہے اندھیروں سے کمائی لیتے |
تم نے جو توڑ دیے خواب ہم ان کے بدلے | کوئی قیمت کبھی لیتے تو خدائی لیتے |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ The Indian Express — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اگست 2020
- ↑ The Times of India — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اگست 2020
- ↑ Hindustan Times اور The Hindustan Times — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اگست 2020
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/18a9e2b5-93e1-4a6a-882a-4c4e9872ed9b — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
- ↑ "MP's Bollywood connection grows behind the camera"۔ India Today۔ 12 ستمبر 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-31
{{حوالہ ویب}}
: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح:|publisher=
(معاونت) - ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2010-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-31
- ↑ "Barkatullah University Bhopal"۔ 2006-10-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-31
- ↑ Full text of Mahua Moitra’s Lok Sabha speech that landed her in plagiarism row
- ↑ ’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘
- ↑ https://m.dailyhunt.in/news/india/urdu/news18%20urdu-epaper-pradeurd/%20-newsid-n205681824?s=a&uu=0xc384bc8d3481ba6c&ss=wsp
- ↑ https://www.rekhta.org/ghazals/bair-duniyaa-se-qabiile-se-ladaaii-lete-rahat-indori-ghazals?lang=ur
- 1950ء کی پیدائشیں
- 1 جنوری کی پیدائشیں
- 2020ء کی وفیات
- 11 اگست کی وفیات
- اساتذہ بھارتی تعلیم گاہیں
- اُردو زبان کے غنائی شعرا
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- بیسویں صدی کے مرد مصنفین
- بھارتی اردو شعرا
- بھارتی مرد شعرا
- بھارتی مرد مصنفین
- بھارتی مسلم شخصیات
- مدھیہ پردیش کے شعرا
- ہندی زبان کے غنائی شعرا
- بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات