راحت فتح علی خان
راحت فتح علی خان | |
---|---|
(انگریزی میں: Rahat Fateh Ali Khan)،(اردو میں: راحت فتح علی خان) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 دسمبر 1974ء (50 سال) فیصل آباد ، پنجاب |
شہریت | پاکستان |
والد | فرخ فتح علی خان |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | قوالی ، فلمی ، غزل |
آلہ موسیقی | ہارمونیم ، صوت ، ہارمونیم, |
پیشہ | موسیقار [1]، پس پردہ گلوکار ، قوال ، ریکارڈنگ آرٹسٹ |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011) اپسرا اعزاز برائے بہترین پس پردہ مرد گلوکار (2011) ایفا اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011) لکس اسٹائل اعزاز |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ[2] | |
درستی - ترمیم |
راحت نصرت فتح علی خان یا صرف راحت فتح علی خان (فیصل آباد، پنجاب[3]، پاکستان میں 1974ء کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک پاکستانی موسیقار اور گلوکار ہیں۔ وہ بنیادی طور پر پنجابی قوالی کے ایک گلوکار ہیں۔ وہ فرخ فتح علی خان کے صاحبزادے اور استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں[3] قوالی کے علاوہ بھی وہ غزل اور ہلکی پھلکی موسیقی گاتے ہیں۔ وہ بڑے پیمانے پر پاکستان، بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کا دورہ کر کے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔آپ کی دادا افغانستان کے درالحکومت کابل کے رھنے والے پٹھان کے شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے تھے جو بعد میں بھارت مشترکه ھندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب کی شہر جلندھر میں آبسے.[4]
ابتدائی زندگی اور تربیت
[ترمیم]راحت فیصل آباد میں 1974ء میں روایتی موسیقاروں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام فرخ فتح علی خان تھا۔ انھوں کلاسیکی موسیقی اور قوالی کے فن میں اپنے چچا نصرت فتح علی خان سے تربیت حاصل کی تھی۔[5]
پیشہ ورانہ زندگی
[ترمیم]راحت کا پہلا عوامی فنی مظاہرہ دس یا گیارہ برس کی عمر میں ہوا جب انھوں نے اپنے چچا کے ساتھ 1985 میں برطانیہ کا دورہ کیا اور قوالی پارٹی کے ساتھ گانے کے علاوہ سولو گانے بھی گائے۔[6] 27 جولائی، 1985ء کو برمنگہم میں ایک کنسرٹ میں انھوں نے سولو غزل مکھ تیرا سوہنیا شراب نالوں چنگا اے گائی۔ 1985 میں ہائرو تفریحی مرکز کے ایک کنسرٹ میں انھوں نے ایک سولو گانا گن گن تارے لنگھ گئیاں راتاں گایا۔
پاپ (2004) کے ہٹ گانے من کی لگن سے انھوں نے بالی وڈ میں پس پردہ گلوکار کے طور پر اپنا نام درج کروایا۔ بالی وڈ فلموں کے گانوں کی وجہ سے وہ ہندوستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔ ۔[7]
2010ء میں انھوں نے برطانیہ کے ایشیائی موسیقی اعزازات میں "بہترین بین الاقوامی ایکٹ" کا اعزاز جیتا (AMAs برطانیہ)۔[8]
آج کل ان کے پاکستانی قومی گیت دھرتی دھرتی اور ہم پاکستان زبان زد عام ہیں؛ اس کے علاوہ ہندوستانی فلموں میں ان کے گیت بھی بہت مقبول ہیں۔
ٹیلی ویژن
[ترمیم]راحت فتح علی خان بھارتی گلوکار سونو نگم کے ساتھ مل کر 24 جولائی 2010 سے شروع ہونے والے بچوں کے گانے کے پروگرام چھوٹے استاد کے منصف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
گرفتاری
[ترمیم]13 فروری 2011 کو راحت فتح علی خان کو 124000 ڈالر برآمد ہونے پر نئی دہلی ہوائی اڈے پرگرفتار کر لیا گیا، راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انھیں دہلی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی نجی کمپنی کے عہدے دار کی جانب سے رقم فراہم کی گئی لیکن انھیں قانون کا علم نہیں تھا کہ رقم کے بارے میں پہلے سے کسٹمز حکام کو بتانا ضروری ہوتا ہے۔ ان کے طائفے میں شامل دیگر 16ا فراد کو بھی ان کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا تھا تا ہم ان کو بھارتی حکام نے 25 گھنٹے تک اپنی تحویل میں رکھنے کے 14 فروری 2011ء کو ساتھیوں سمیت رہا کر دیا گیا۔
راحت فتح علی خان کے خلاف جولائی 2010ء میں بھی بھارتی شہر گڑ گاؤں میں ایک تھانے میں ایک مقدمہ درج کروایا گیا تھا جو ایک پروگرام کے منتظمین نے درج کرایا تھا۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان نے ایک شو میں پرفارم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ شو میں نہیں آئے جبکہ انھیں معاوضہ پیشگی ادا کیا گیا تھا۔ نئی دہلی کے ایک صحافی کے مطابق عین ممکن ہے کہ راحت فتح علی خان کو مذکورہ کیس کے حوالے سے بھی گرفتار کر لیا جائے۔
اعزازی ڈگری
[ترمیم]آکسفورڈ یونیورسٹی نے 2019 میں راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا۔
ریکارڈ نامہ
[ترمیم]ﺍﻧﻔﺮﺍﺩﯼ ﮔﺎﻧﮯ
[ترمیم]No. | ﮔﺎﻧﺎ |
---|---|
1 | ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ |
2 | ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺳﻤﺠﮭﺎﻭﺍﮞ ﮐﯽ |
3 | ﮨﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ |
4 | ﺍﻣﻦ ﮐﯽ ﺁﺷﺎ |
البم
[ترمیم]سال | البم |
---|---|
- | تصویر - والیم11 |
- | بلبل کو پھول |
- | جنہاں دے ماہی دور وسدے |
- | ماں اور دھی - والیم 13 |
- | تار میری ب رہی - والیم 5 |
- | آنکھ سے آنکھ ملاؤ - والیم 9 |
- | کھمبے والی گلی وچہ یار دا مکان - والیم 7 |
- | پلا دے ساقیا - والیم 2 |
- | علی مولا علی - والیم 3 |
- | صوفیانہ کلام - والیم 14 |
- | ربا میرا یار موڑ دے - والیم 10 |
- | میری توبہ کرو قبول - والیم 15 |
- | سحر قریب ہے - والیم 17 |
- | شیرِ خدا - والیم 22 |
- | جشن عید میلاد النبیصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - والیم 21 |
- | بیسٹ آف خان - والیم 12 |
- | بیسٹ آف خان (حصہ دوم) - والیم 6 |
- | پردیسیا 2 - والیم 20 |
- | مائٹی کنگ - والیم 23 |
- | کرائی فار یو (Cry For You) - والیم 1 |
- | وائسز فرام ابو (Voices From Above)- حصہ 4 |
- | میں نے بوتل سے کرنی ہے شادی - Vol.8 |
- | ماہ جاندا ہویا - والیم 4 |
- | اکہاں ہجر تیرے نے لا لئیاں - والیم 5 |
- | عشق اکھیاں چوں نیندراں - والیم 9 |
- | شاہسوارِ کربلا - والیم 6 |
- | بیسٹ ہٹس راحت فتح علی خان |
- | جانشین - حصہ اول |
- | جانشین - حصہ دوم |
- | جانشین - حصہ سوم |
- | جانشین - حصہ چہارم |
- | جانشین - حصہ پنجم |
- | رت ساون کی |
- | سانوں روگ لاؤن والیا |
- | راحت |
- | آنکھ سے آنکھ ملاؤ |
- | پردیسیا |
2007 | چرخہ |
2009 | نصرت فتح علی خان کی یاد میں: استاد نصرت فتح علی خاں میموریل کنسرٹ |
2009 | نذرانۂ عقیدت |
2009 | کوئی امید |
2010 | علامہ اقبال کی یاد میں |
2010 | مرزا غالب کی یاد میں |
پاکستان ڈراموں کے گیت
[ترمیم]ڈراما سیریل | گانا |
---|---|
تھوڑی سی وفا چاہیے | تھوڑی سی وفا چاہیے |
خدا زمیں سے گیا نہیں | خدا زمیں سے گیا نہیں |
میری ذات ذرۂ بے نشاں | میری ذات |
بھردے جھولی | بھردے جھولی |
انوکھا بندھن | بے وفا |
کیسا یہ جنوں | کیسا یہ جنوں |
جھمکا جان | زندگی عشق ہے |
چبھن | عشق بھی ہے چبھن |
نور بانو | بات کر لے |
تعلق | تم سے ہے تعلق |
چین آئے نہ | چین آئے نہ |
عشق جنوں دیوانگی | عشق جنوں دیوانگی |
اجازت | اجازت |
صد قے تمھارے | صدقے تمھارے |
بالی وڈ فلمی گانے
[ترمیم]سال | فلم | گانا | تفصیل |
---|---|---|---|
2004 | عشق قیامت | میں نے اسے دیکھا ہے کسی روز ملو |
|
2004 | پاپ | لال (الاپ) من کی لگن |
|
2005 | کلیگ | جیا دھڑک دھڑک | |
2006 | اومکارا | نینا | |
2007 | جھوم برابر جھوم | بول نا ہلکے ہلکے | |
2007 | اوم شانتی اوم | جگ سونا سونا لاگے | |
2007 | نمستے لندن | میں جہاں رہوں | |
2007 | آجا نچ لے | او رے پیا | یہ گانا ملیالم فلم ٹیلنٹائم میں بھی شامل کیا گیا۔ |
2008 | سنگھ از کنگ | تیری اور | |
2008 | حال دل | حال دل | |
2008 | وڈ سٹاک ولا | کوئی چلا جا رہا ہے | |
2008 | دل کبڈی | زندگی یہ (فلم میں خصوصی آمد) | اس فلم میں ان کی خصوصی آمد بھی ہوئی |
2009 | آسماں - دی سکائی از دی لمٹ | من بانورا | |
2009 | میں اور مسز کھنہ | ربا | |
2009 | بلو باربر | جاؤ کہاں | |
2009 | لو آج کل | اک دن چڑھیا | سٹار سکرین اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2010ء) - فاتح |
2009 | دیکھ بھئی دیکھ | آنکھوں میں کیوں سپنے بھائے ہیں |
|
2009 | جگ جیوندیاں دے میلے | جگ جیوندیاں دے میلے | |
2009 | لندن ڈریمز | خواب جو | |
2009 | دے دنا دن | رشتے ناطے | |
2009 | ویر | سریلی اکھیوں والے اور سریلی اکھیوں والے (دوگانا) | |
2010 | مائی نیم از خان | سجدہ | |
2010 | عشقیا | دل تو بچہ ہے جی | سٹار سکرین اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011) - فاتح
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011) - فاتح |
2010 | تو بات پکی | پھر سے | |
2010 | اٹز ونڈرفل آفٹر لائف | گم سم | |
2010 | لاہور | او رے بندے | |
2010 | بدمعاش کمپنی | فقیرا | |
2010 | ورثہ | میں تینوں سمجھاواں کی | |
2010 | آئی ہیٹ لو سٹوریز | بہاراں | |
2010 | ملیں گے ملیں گے | عشق کی گلی | |
2010 | ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی | تم جو آئے | |
2010 | وئی آر فیملی | آنکھوں میں نیندیں | |
2010 | دبنگ | تیرے مست مست دو نین | بگ سٹار انٹرٹینمنٹ اعزاز برائے بہترین گلوکار (2010ء) - فاتح
مرچی اعزاز موسیقی برائے بہترین گلوکار (2011ء) - فاتح آپسارا اعزاز برائے بہترین گلوکار (2011ء) - فاتح |
2010 | انجانا انجانی | آس پاس ہے خدا اور آس پاس ہے خدا - (دوگانا) | |
2010 | آکروش | من کی مت | |
2010 | ناک آؤٹ | خوشنما سا یہ روشن ہو | |
2010 | یملا پگلا دیوانہ | چڑھا دے رنگ | |
2010 | ست رنگی پیراشوٹ | للابی | |
2010 | گڈ بائے چمپینزی | ساری دنیا ربا نوں |
ہالی وڈ فلمی گانے
[ترمیم]سال | فلم |
---|---|
2002 | فور فیدرز (Four Feathers) |
2006 | ایپوکلپٹو (Apocalypto) |
بین الاقوامی کام
[ترمیم]سال | گلوکار | گانا | البم |
---|---|---|---|
2002 | دی ڈیرک ٹرکس بینڈ | مکی مدنی | جوائے فل نائس |
2008 | علی عظمت | گرج برسآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cokestudio.com.pk (Error: unknown archive URL) | کوک سٹوڈیو حصہ اول |
2009 | سکھشندر شندا | گم سم گم سم | Collaborations 2 |
2010 | شفقت امانت علی خان | امتحان ہے امتحان | ---- |
2011 | ڈی جے وکس | گدا بولیے (روشن پرنس کے ساتھ) | Ultimate |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/135295246 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/014431e3-c5a3-4a57-b86b-fe8f2e3253ff — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
- ^ ا ب "راحت فتح علی خان کا تعارف"۔ Answers.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2010
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 29 اکتوبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2010
- ↑ "Prince of Qawwalis"۔ 26 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2010
- ↑ نصرت فتح علی خان کا تعارف DVD Live in Concert in the U.K.، Vol. 8 (Oriental Star Agencies)
- ↑ Pallavi Jassi (Apr 20, 2008)۔ "Sufi sublime"۔ انڈین ایکسپرییس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2010
- ↑ "BBC – Asian Network – BBC Asian Network AMA 2010 – Winners"۔ bbc.co.uk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2010
بیرونی روابط
[ترمیم]- راحت فتح علی خان کی زندگی آل میوزگ گائیڈ
- 1974ء کی پیدائشیں
- 9 دسمبر کی پیدائشیں
- فیصل آباد میں پیدا ہونے والی شخصیات
- نصرت فتح علی خان
- راحت فتح علی خان
- 1973ء کی پیدائشیں
- اردو زبان کے گلوکار
- بالی وڈ پس پردہ گلوکار
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی فلمی گلوکار
- پاکستانی قوال
- پاکستانی مرد گلوکار
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پنجابی شخصیات
- پنجابی گلوکار
- فیصل آباد کی شخصیات
- کوک سٹوڈیو (پاکستان) کے فنکار
- فتح علی خان خاندان
- اردو پس پردہ کے گلوکار
- فیصل آباد کے گلوکار
- پنجابی زبان کے گلوکار
- فلم فیئر فاتحین
- قوالی کے پاکستانی طائفے