رادھے (2021ء فلم)
رادھے (انگریزی: Radhe) 2021ء میں جاری ہونے بھارتی بھارتی ادا کار سلمان خان اور دشا پٹانی کی فلم ہے۔ اسے رادھے یوئر موسٹ وانڈیڈ بھائی کے نام سے بھی جانا گیا ہے۔ یہ فلم بھارت میں کووڈ 19 کی وبا اور ملک بھر میں سنیما گھروں کی مسدودی اور کئی ریاستوں میں تالابندی کی وجہ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جاری کیا گیا۔ زی 5 میں جہاں اسے جاری کیا گیا، اسے کافی پسندیدگی سے دیکھا گیا۔ فلم کی تیاری کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سلمان خان کا ہیروئن دشا پاٹنی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انھوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سلمان خان کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں ان کی عمر کا لگ رہا ہوں۔[1] میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ میں ان کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نینسی جین نے سماجی میڈیا پر ایسی تصاویر شیئر کر دیں جنہیں مداح فلم میں نہیں دیکھ سکتے کیوںکہ شوٹنگ نینسی جین نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر تین تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ نے پہلی تصویر شیئر کی جس میں فلم میں ان کے ساتھ سلمان خان کے دوران ان مناظر کو حذف کر دیا گیا تھا۔[2] اس طرح عوام میں تجسس پیدا کرتے ہوئے فلم کی مزید تشہیر کرنے کی کوشش کی گئی۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "میں اور دیشا فلم' رادھے' میں ہم عمر لگ رہے ہیں ، سلمان خان"۔ 03 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2021
- ↑ ’’رادھے‘‘ کے وہ سین جو فلم کا حصہ نہ بن سکے
- ↑ "Radhe: Disha Patani will joins Sulam Khan on Screen"۔ یوتھ پریس پاکستان۔ یوتھ پبلشرز۔ 03 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2022
- 2021ء کی فلمیں
- ایک آئٹم نمبر والی فلمیں
- بھارتی فلمیں
- پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں
- ہندی زبان کی فلمیں
- دیوی سری پرساد کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- ہمیش ریشمیا کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- ساجد-واجد کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- جنوب کوریائی فلموں کے بھارتی ریمیک
- پولیس کی بربریت کے بارے میں فلمیں