رافیل (فرشتہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
فرشتہ رافیل
Saint Raphael.JPG
قدیس رافیل الرئیس الملائکہ بارتولومے کی مصوری
رئیس الملائکہ، 'طوبیاہ کا فرشتہ'، تُری کا فرشتہ
احترام در یہودیت، مسیحیت، اسلام
تہوار 29 ستمبر؛ 24 اکتوبر
منسوب خصوصیات رئیس الملائکہ فلاسک یا بوتل تھامے ہوئے؛ رئیس الملائکہ طوبیاس (طوبیاہ کا بیٹا) کے ہمراہ چلتے ہوئے؛ رئیس الملائکہ؛ نوجوان آدمی ایک مچھلی اٹھائے ہوئے؛ نوجوان آدمی ایک عصا تھامے ہوئے۔
سرپرستی دوا فروش؛ شادی شدہ؛ اندھے لوگ؛ جسمانی بیمار؛ میڈیسن کے بشپ کا تعلّقہ؛ دوا ساز؛ دوبوک، لوا کے بڑے لاٹ پادری؛ آنکھوں کے مسائل؛ سرپرست فرشتے؛ خوشی کی ملاقاتیں؛ پاگل پَن؛ چاہنے والے؛ ذہنی بیماری؛ ڈراؤنے خواب؛ نرسیں؛ ماہر دوا ساز؛ طبیب؛ سياتل، واشنگٹن کے بڑے لاٹ پادری؛الگونستان، سیبو، فلپائن؛ گلہ بان؛ بیمار لوگ؛ راہ گیر؛ نوجوان لوگ

رافیل (انگریزی: Raphael، عبرانی רָפָאֵל، Rāfāʾēl، "یہ خدا ہے جو شفا بخشتا ہے"، "خدا شفا دیتا ہے") یہودیت، مسیحیت اور اسلام کا ایک مقرب فرشتہ ہے جو مسیحی روایات کے مطابق تمام شفا بخشنے کے کام سر انجام دیتا ہے۔ اسلام میں رافیل چار اصاغر فرشتوں میں سے ایک ہے اس کو اسلام میں اسرافیل کہا جاتا ہے۔ رافیل کتاب طوبیاہ میں مذکور ہے، جس کو کیتھولک، راسخُ الاعتقاد اور انگلی-کیتھولکوں نے مسلمہ فہرست میں شامل کیا ہے، اس کتاب کو لوتھروں میں پڑھنا اچھا تصور کیا جاتا ہے۔ عام طور پر رافیل کو یوحنا کی انجیل کے مذکورہ فرشتے سے منسلک کیا جاتا ہے جس نے چشمہ پر لا علاج مریضوں کو شفاء بخشی۔ رافیل مورمنیت میں بھی ایک فرشتہ ہے کیونکہ اس کا Doctrine and Covenants میں مختصراً ذکر موجود ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

مزید مطالعہ[ترمیم]

  • Lovasik S.V.D., Lawrence G., Walking With St. Raphael

بیرونی روابط[ترمیم]