رامائن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

رامائن (ہندی/سنسکرت: रामायण) سنسکرت لفظ ۔ راماینا بمعنی رام کی سرگزشت ۔ سنسکرت کی ایک طویل رزمیہ نظم جس میں ہندوؤں کے اوتار رام چندر جی کے حالاتِ زندگی بیان کیے گئے ہیں۔ بعض روایات کے مطابق اسے سنسکرت کے ایک شاعر والمیکی(ہندی/سنسکرت: ऋषि) نے تیسری صدی قبل مسیح میں ، مختلف لوک گیتوں سے استفادہ کرکے تالیف کیا تھا۔ تقریباً 500 سال تک دیگر شعراء اس میں اضافے کرتے رہے۔ رامائن میں 24 ہزار اشعار ہیں اور یہ مہا بھارت کے مقابلے میں مختصر لیکن معاملہ بندی کے لحاظ سے زیادہ منظم ، اسلوب کے اعتبار سے کم فرسودہ ، زیادہ رومانی اور کم المناک ہے۔ تلسی داس کی رمائن اس سے بہت بعد (سرھویں صدی) کی تصنیف ہے۔ نے قلمبند کیا ہے۔


بیرونی روابط[ترمیم]