رام ریحان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رام ریحان تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا کی حدود میں واقع ایک گاؤں ہے جس کی آبادی تقریبا 500 گھروں اور 2000 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس گاؤں کے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں یہاں گندم تل منجی(دھان) جوار باجرہ مکئی اور گنے کی فصلیں کثرت سے اگائی جاتی ہیں۔ یہاں کی30% آبادی خواندہ ہے یہاں بچوں اور بچیوں کے لیے ایک ایک پرائمری اسکول ہے۔ گاؤں گلیاں سولنگ سے بنی ہیں۔ گاؤں کے ایک طرف 2 نہریں بہتی ہیں۔ گاؤں میں ایک جامع مسجد کے علاوہ 4 کے قریب دیگر مساجد ہیں۔ گاؤں کی 100 % آبادی مسلمان ہے جن میں حنفیوں کی تعداد 97% ہے۔ گاؤں میں 4,5 دارے ہیں۔ گاؤں کی مشہور شخصیات میں ماسٹر محمد اعظم, مرحوم حافظ محمد اکرم, ماسٹر محمد یار ریحان, ماسٹر محمد اسلم, ملک محمد امیر(بیوپاری), امان اللہ ﮈھکو, مرحوم حیات ﮈھکو,محمد نزیر پردیسی(امام مسجد اللہ توکلی) اورمرحوم محمد اسلم ریحان(نور- غلام کا) شامل ہیں۔

محل وقوع کے لحاظ سے یہ گاؤں ضلع سرگودھا کا آخری گاؤں ہے اس سے اگلا گاؤں منﮈی بہاؤ الدین کی حدود میں ہے جس کا نام ٹاہلی اﮈہ ہے جو اس گاؤں کے شمال مشرق میں واقع ہے جنوب میں ادیاں شریف( جس کا موجودہ نام حسین آباد شریف ہے) جبکہ مغرب میں حلالپور نوناں واقع ہے.