رام ناتھ کووند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(رام ناتھ کوویند سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
رام ناتھ کووند
(ہندی میں: राम नाथ कोविन्दخاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
RamNathKovind 2.png 

مناصب
گورنر[1][2]   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
مدتِ منصب
16 اگست 2015  – 20 جون 2017 
در بہار 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png کیشری ناتھ تریپاٹھی 
کیشری ناتھ تریپاٹھی  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
Flag of the President of India.svg صدر بھارت[3]   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
منصب سنبھالا
25 جولا‎ئی 2017 
منتخب در بھارتی صدراتی انتخابات 2017ء 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png پرنب مکھرجی 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 1 اکتوبر 1945 (73 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
اتر پردیش  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (1991–)[4]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی چھاتراپتی شاہو جی مہاراج  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ سیاست دان،وکیل  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

رام ناتھ كووند (پیدائش: یکم اکتوبر 1945ء) بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان جو بھارت کے موجودہ اور چودھویں صدر جمہوریہ ہیں۔ رام ناتھ 2014ء سے 2015ء تک بہار کے گورنر،[5] نیز 1994ء سے 2006ء تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ سنہ 2017ء کے صدارتی انتخاب میں حزب اقتدار قومی جمہوری اتحاد (NDA) کی جانب سے صدر جمہوریہ کے لیے نامزد کیے گئے اور کامیابی حاصل کی اور 25 جولائی 2017ء کو مسند صدارت پر فائز ہوئے۔ رام ناتھ بھارت کے دوسرے دلت صدر ہیں۔[6]

سیاست میں آنے سے قبل رام ناتھ کووند نے سنہ 1993ء تک 16 برس وکالت کی اور دہلی عدالت عالیہ اور عدالت عظمی میں بھی وکیل رہے۔[7]

نجی زندگی[ترمیم]

رام ناتھ كوویند کی پیدائش اترپردیش کے کانپور ضلع کی (موجودہ میں کانپور دیہات ضلع)، تحصیل ڈیراپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں پرونکھ میں ہوئی تھی۔ كوویند کا تعلق کوری یا کولی ذات سے ہے جو اترپردیش میں درج فہرست ذاتوں کے تحت آتی ہے۔ وکالت کی ڈگری لینے کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں وکالت کی ابتدا کی۔ وہ 1977ء سے 1979ء تک دہلی ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کے وکیل رہے۔ 8 اگست 2015ء کو بہار کے گورنر کے عہدے پر ان کا تقرر ہوا۔[8]

سیاست[ترمیم]

1991ء وہ میں بھارتی جنتا پارٹی میں داخل ہو گئے۔ سال 1994ء میں اترپردیش ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ سال 2000ء میں دوبارہ اترپردیش ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ اس طرح كوویند مسلسل 12 سال تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان بھی رہے۔

سماج کی خدمت[ترمیم]

وہ بی جے پی دلت مورچہ کے قومی صدر اور آل انڈیا کولی سماج کے صدر بھی رہے۔ سال 1986ء میں دلت طبقے کے قانونی امداد بیورو کے جنرل سکریٹری بھی رہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://presidentofindia.nic.in/press-release-detail.htm?2993 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2018
  2. http://www.thehindu.com/news/national/ram-nath-kovind-resigns-as-bihar-governor/article19108472.ece?homepage=true — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2018
  3. http://www.firstpost.com/india/watch-full-text-of-ram-nath-kovinds-speech-on-his-assumption-of-office-as-president-of-india-3853643.html — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2017
  4. https://archive.is/20170718010835/http://timesofindia.indiatimes.com/india/ram-nath-kovind-a-lawyer-who-cracked-civils-but-lost-2-elections/articleshow/59226467.cms — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2018
  5. رام ناتھ کووند نے بہار کی گورنری سے استعفا دیا (20 جون 2017ء)۔ "رام ناتھ کووند نے بہار کی گورنری سے استعفا دیا"۔ دی ہندو۔ http://www.thehindu.com/news/national/ram-nath-kovind-resigns-as-bihar-governor/article19108472.ece?homepage=true۔ اخذ کردہ بتاریخ 20 جون 2017ء۔ 
  6. CNN، Huizhong Wu (20 جولائی 2017ء)۔ "بھارت کی نچلی ذات کا ایک فرد صدر جمہوریہ منتخب"۔ CNN۔ 
  7. "بہار کے گورنر رام ناتھ این ڈی اے کی جانب سے صدارت کے امیدوار نامزد"۔ دی ہندو۔ دی ہندو۔ 19 جون 2017ء۔ http://www.thehindu.com/news/national/ram-nath-kovind-bihar-governor-is-bjps-nominee-for-president/article19102980.ece۔ اخذ کردہ بتاریخ 23 جولائی 2017ء۔ 
  8. http://www.meriview.in/2014/10/chief-ministers-governors-of-indian-states-with-capital-2014.html