رام چڑیا
| رام چڑیا | |
|---|---|
| لاجوردی رام چڑیا (Ceyx azureus) | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| جماعت: | Aves |
| فصیلہ: | Coraciiformes |
| ذیلی فصیلہ: | Alcedines |
| خاندان: | Alcedinidae Rafinesque،1815 |
| ذیلی خاندان | |
| رام چڑیا کے خاندان کی عالمی حدود | |
رام چڑیا[1] یا مچھرَنگا[2] خاندان Alcedinidae ہے جس میں چھوٹے سے درمیانے قد کے چمک دار رنگوں والے پرندے شامل ہیں اور یہ Coraciiformes کے فصیلے میں آتے ہیں۔ ان کی مکانی تقسیم وسیع ہے: زیادہ تر انواع افریقا، ایشیا اور اوقیانوسیہ کے گرم خطوں میں پائی جاتی ہیں لیکن یہ یورپ اور امریکا میں بھی مل جاتے ہیں۔ رام چڑیائیں عام طور پر گہرے جنگلات میں، پر سکون جھیلوں اور چھوٹے دریاؤں کے کنارے دیکھی جاتی ہیں۔ اس خاندان میں 118 انواع شامل ہیں، جو تین ذیلی خاندانوں اور 19 اجناس میں تقسیم ہیں۔ تمام رام چڑیاں بڑے سر، لمبی، تیز اور نوک دار چونچ، چھوٹے پیر اور مختصر دم کی حامل ہوتی ہیں۔ زیادہ تر انواع کے پروں کے رنگ چمک دار ہوتے ہیں اور نر و مادہ میں فرق معمولی ہوتا ہے۔ زیادہ تر انواع گرم خطوں میں رہتی ہیں اور اکثریت صرف جنگلات میں ہی پائی جاتی ہے۔
رام چڑیا مختلف قسم کا شکار کھاتی ہیں جسے وہ عام طور پر کسی شاخ یا جگہ سے اچانک غوطہ لگا کر پکڑتی ہیں۔ اگرچہ رام چڑیائیں عموماً دریا کے کنارے رہنے اور مچھلی کھانے والے پرندے سمجھے جاتے ہیں لیکن کئی انواع پانی سے دور رہتے ہیں اور چھوٹے کیڑوں اور دیگر غیر ریڑھ دار جانداروں پر گزارا کرتے ہیں۔ اپنے فصیلے کے دیگر پرندوں کی طرح رام چڑیا گھونسلا خالی جگہوں عموماً زمین میں قدرتی یا مصنوعی کناروں میں کھودی گئی سرنگوں میں بناتی ہیں۔ بعض رام چڑیائیں درختوں میں بنے دیمک کے گھونسلوں میں بھی گھونسلا بناتی ہیں۔ کچھ انواع خاص طور پر جزائر پر پائی جانے والے، معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انگریزی میں اسے کنگ فشر کہتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب The Student's Practical Dictionary English - Urdu (بزبان انگریزی). Ram Narain Lal. 1915. p. 478. Retrieved 2026-03-23.
- ↑ نور اللغات۔ لکھنؤ: حلقۂ اشاعت۔ ج 4۔ ص 495۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-03-23