راولپنڈی ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن
Rawalpindi Railway Station
محل وقوعاسٹیشن روڈ، صدر ، راولپنڈی
 پاکستان
متناسقات33°36′13″N 73°02′54″E / 33.6036°N 73.0483°E / 33.6036; 73.0483متناسقات: 33°36′13″N 73°02′54″E / 33.6036°N 73.0483°E / 33.6036; 73.0483
مالکپاکستان ریلویز
لائن(لائنیں)11 براڈ گیج
پلیٹ فارم5
  • 1,800 فٹ لمبائی
  • 150 فٹ چوڑائی
ٹریککراچی–پشاور مرکزی ریلوے لائن
روابطمیٹرو بس ، عوامی ٹرانسپورٹ، ٹیکسی سٹینڈ ، آٹو رکشہ
تعمیرات
ساخت قسممعیاری (زمین پر اسٹیشن)
پلیٹ فارم سطوحات2
پارکنگموجود ہے
بائیسکل سہولیاتموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access Mosque
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈRWP
کرایہ زونپاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن
ویب سائٹhttps://www.pakrail.gov.pk/
تاریخ
عام رسائی1881؛ 143 برس قبل (1881)
سابقہ نامگریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے
ٹریفک
Passengersتقریباً 15,000 روزانہ (تقریباً 50 لاکھ سالانہ)
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
چک لالہ
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن نور(راولپنڈی)
Map
پاکستان ریلوے نیٹ ورک
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن
راولپنڈی ریلوے اسٹیش پر بکنگ آفس

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن، پنجاب، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں کراچی–پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ اسٹیشن پاکستان کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔ اس کی عمارت برطانوی فن تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔ ریلوے اسٹیشن پانچ پلیٹ فارموں پر مشتمل ہے۔ پیدل چلنے والوں کے لیے لکڑی اور سٹیل سے بنے ہوئے پل موجود ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر 11 ریل لائنیں ہیں، جن میں سے پانچ مسافروں کے لیے اور سات مال برداری کے لیے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر ہسپتال، مسجد، ہوٹل، دوکانوں اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔[1]

اس اسٹیشن پر ریلوے عملہ ہروقت موجود رہتا ہے اور یہاں ریل گاڑیوں میں سیٹ بکنگ کروانے کے لیے ایڈوانس اور کرنٹ ریزرویشن کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ یہاں سے ریل گاڑیاں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، جہلم، ہری پور، نوشہرہ، سبی، لاڑکانہ، کوہاٹ، خانیوال، میانوالی، کوٹری ، ڈیرہ غازی خان ، بھکر ، سیالکوٹ، نارووال،ساہیوال، اوکاڑہ، منڈی بہاؤ الدین اور جیکب آباد شامل ہیں۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہر ریل گاڑی آدھے گھنٹے کے لیے رکتی ہے۔[2]

کراچی اور پشاور کے درمیان مین لائن-1 ریلوے لائن کو $3.65 بلین کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اور اس لائن کو راولپنڈی سے لاہور تک ڈبل کیا جائے گا۔  [3] ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے سے ریل گاڑی کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی ، جبکہ موجودہ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

تاریخ[ترمیم]

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن برطانوی دور حکومت میں 1881ء میں بنایا گیا تھا۔ راولپنڈی اسٹیشن 1881ء میں پنجاب ناردرن سٹیٹ ریلوے کی تعمیر کے دوران کھولا گیا جو 1870ء میں شروع ہوا تھا۔ اس روٹ کا سب سے پہلے 1857ء میں سروے کیا گیا تھا اور اس کا مقصد لاہور کو راولپنڈی کے راستے پشاور سے ملانا تھا۔ پنجاب ناردرن اسٹیٹ ریلوے کو 1886ء میں سندھ، پنجاب اور دہلی ریلوے کے ساتھ ملا کر نارتھ ویسٹرن اسٹیٹ ریلوے بنایا گیا۔[4]

ریلوے اسٹیشن کی عمارت[ترمیم]

وکٹورین دور کا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن نہ صرف اس خطے میں انڈو-ساراسینک طرز تعمیر کی شاندار مثال ہے بلکہ ایک پرانے دور کی یادگار بھی ہے۔ یہ ایک صدی قبل برطانوی طرز میں تعمیر کیا گیا۔ راولپنڈی کے اس ریلوے اسٹیشن کی پیلے رنگ کے ریت کے پتھر کی دیواریں اور محراب والے داخلی راستے ماضی کی جھلک پیش کرتے ہیں۔ دیواروں کو سجانے والے مٹی کے تیل کے لیمپ، پلیٹ فارم کے قریب ایک پرانی عظیم الشان گھڑی اور ٹرین کی آمد کا اشارہ دینے والی گھنٹی، یہ سب راولپنڈی کے صدر علاقے میں واقع اس تاریخی ڈھانچے کو ایک پرانی یادوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی مرکزی عمارت تین حصوں پر مشتمل ہے جو مال بردار سیکشن، مسافر خانے اور مرکزی دفاتر پر مشتمل ہے۔ ریلوے کلب کی عمارت اور پولیس اسٹیشن مرکزی عمارت سے ملحق ہیں۔ عمارت میں تین الگ الگ دروازے ہیں جو باقاعدہ مسافروں اور سامان مسافروں کے لیے ہیں۔ مرکزی عمارت کے سامنے نصب عظیم الشان گھڑی اور بھاپ کا انجن راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی نمایاں خصوصیات میں سے ہیں۔[5]

سہولیات[ترمیم]

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی مرکزی بلڈنگ

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہاں ریلوے ریزرویشن دفتر ، معلومات کا دفتر اور کارگو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود ہے۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک وسیع کار پارکنگ موجود ہے۔ یہ پاکستان ریلوے نیٹ ورک کا مرکزی اسٹیشن ہے اور یہاں پر ہر وقت سہولیات میسر ہیں۔ دوکانیں، کتب خانے، واٹر کولر، بیت الخلا، ٹک شاپس، مشروب کے مراکز ، بینکوں کی سہولیات، دعائیہ ہال ، آرام کی جگہیں اور ہوٹل وغیرہ شامل ہیں، جنہیں دور دراز اور شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے مسافر ایک دن کے لیے کرائے پر لے سکتے ہیں۔

محل وقوع[ترمیم]

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں واقع ہے۔ یہ تاریخی ریلوے اسٹیشن شہر کے وسط میں صدر کے علاقے میں اسٹیشن روڈ پر اور تاریخی راجہ بازار کے قریب واقع ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ پاکستان کے دار الحکومت کا اسلام آباد ریلوے اسٹیشن موجود ہے۔ اورگولڑہ شریف ریلوے عجائب گھر بھی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب ہے۔

رابطے کی معلومات[ترمیم]

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا رابطہ نمبر 051-9270895 ہے۔ مزید معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن بکنگ آفس جا سکتے ہیں یا 117 پر پاکستان ریلوے کے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا کوڈ RWP ہے۔

ٹرین سروسز[ترمیم]

گاڑی کا نام اسٹیشنز جہاں رکتی ہے
عوام ایکسپریس پشاور، نوشہرہ، راولپنڈی، لاہور، ملتان، حیدرآباد، کراچی
ہزارہ ایکسپریس ہری پور، راولپنڈی، سرگودھا، جھنگ، ملتان، حیدرآباد، کراچی
اسلام آباد ایکسپریس اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور
جعفر ایکسپریس راولپنڈی، گجرات، لاہور، ملتان، سکھر، سبی، کوئٹہ
خیبر میل پشاور، نوشہرہ، راولپنڈی، لاہور، ملتان، حیدرآباد، کراچی
گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی، لاہور
اسلام آباد ایکسپریس اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور
مہر ایکسپریس راولپنڈی،فتح جنگ، میانوالی، کندیاں، بھکر، کوٹ ادو، ملتان
میانوالی ایکسپریس راولپنڈی،فتح جنگ، بسال، جنڈ، داؤد خیل،میانوالی، کندیاں
راول ایکسپریس راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور
پاکستان ایکسپریس راولپنڈی، جہلم،حافظ آباد، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، کراچی
پسنجر ٹرین پشاور، نوشہرہ، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور
پسنجر ٹرین راولپنڈی،فتح جنگ،چونترہ، بسال، جنڈ، کوہاٹ
کوئٹہ ایکسپریس پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، سبی، کوئٹہ
روہی ایکسپریس راولپنڈی، جہلم، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، بہاولپور، خان پور
سیالکوٹ ایکسپریس راولپنڈی، جہلم، گجرات،وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور
سبک خرام ایکسپریس راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور
سبک رفتار ایکسپریس راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور
تیزگام راولپنڈی، گجرات، لاہور، ملتان، نوابشاہ، حیدرآباد، کراچی
تیزرو راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی، حیدرآباد، کراچی
رحمن بابا ایکسپریس راولپنڈی،اٹک، فتح جنگ، میانوالی، کندیاں، کوٹ ادو، ملتان
تھل ایکسپریس راولپنڈی،اٹک، فتح جنگ، میانوالی، کندیاں، کوٹ ادو، ملتان

ذرائع نقل و حمل[ترمیم]

اسٹیشن کے بالکل باہر ایک بس اسٹاپ اور ٹیکسی اسٹینڈ ہے، جس سے مسافروں کے لیے اسٹیشن آنے اور جانے میں آسانی ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس کے لیے قریب ترین اسٹیشن تھوڑی ہی دوری پر ہے۔

مسافروں کی تعداد[ترمیم]

اس اسٹیشن سے ہر روز تقریباً 15000 مسافر پورے ملک کے لیے سفر کرتے ہیں۔ اس اسٹیشن پر تقریباً 150 اسٹیشن پورٹرز یا کولیوں کی تعداد ہے۔اسٹیشن میں پانچ 1,800 فٹ لمبے اور 150 فٹ چوڑے پلیٹ فارم ہیں۔

مشہور/تفریحی مقامات[ترمیم]

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب کچھ مشہور مقامات اور سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات میں شامل ہیں:

  1. رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی : 5 منٹ کا فاصلہ
  2. ریس کورس پارک: 6 منٹ کا فاصلہ
  3. پاک امارات ملٹری ہسپتال (PEMH): 7 منٹ کا فاصلہ
  4. سی ایم ایچ راولپنڈی: 9 منٹ کا فاصلہ
  5. لیاقت قومی باغ: 10 منٹ کا فاصلہ
  6. راجہ بازار: 10 منٹ کا فاصلہ
  7. آرمی اسٹیڈیم: 12 منٹ کا فاصلہ

مجوزہ اسلام آباد–مظفر آباد برانچ ریلوے لائن[ترمیم]

موجودہ ایکٹو لائن

مجوزہ لائن

  • بہارہ کہو
  • سمبلان
  • کھجوت
  • مری
  • بھوربن
  • دیول شریف
  • بیروٹ
  • کوہالہ
  • مظفرآباد

سفاری ٹرین[ترمیم]

سفاری ٹرین، ایک سیاحتی ٹرین ہے جو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن اور اٹک خورد ریلوے اسٹیشن کے درمیان پاکستان ریلویز کے ذریعے ہر اتوار کو چلائی جاتی ہے۔

ریلوے جنرل ہسپتال راولپنڈی[ترمیم]

ریلوے جنرل ہسپتال راولپنڈی کا ایک جدید ترین PMC تصدیق شدہ انتہائی نگہداشت کا ہسپتال ہے۔ ریلوے جنرل ہسپتال ویسٹریج، راولپنڈی شہر میں واقع ہے۔ یہ ہسپتال راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے تھوڑی دوری پر واقع ہے۔ پاکستان ریلویز کے حاضر سروس ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کا اس ہسپتال میں مفت علاج کیا جاتا ہے۔

تصاویر[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ramsha Sadiq (2020-08-12)۔ "Rawalpindi Railway Station: A Stunning Example of Indo-Saracenic Architecture"۔ A blog about real estate, lifestyle and tourism in Pakistan | Zameen Blog (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2023 
  2. "Rawalpindi Railway Station Train Time Information 2023"۔ www.pakinformation.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2023 
  3. "PURCHASE OF POWER: PAYMENTS TO CHINESE COMPANIES TO BE FACILITATED THROUGH REVOLVING FUND".
  4. Hurma Javed (2022-08-29)۔ "Rawalpindi Railway Station – History, Train Timings and Much More"۔ Startup Pakistan (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2023 
  5. "Rawalpindi railway station building retains its past glory"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2019-03-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2023