راکھ کا بدھ
Appearance
راکھ کا بدھ | |
---|---|
ایک عبادت گزار کے ماتھے پر لگی صلیب کی شکل کی راکھ | |
منانے والے | کئی مغربی مسیحی |
قسم | عالم مسیحیت |
رسومات | ماس مقدس، کلیسیائی خدمت گزاری، ربانی خدمت گزاری، عبادت الٰہی ماتھے پر راکھ لگانا |
تاریخ | ایسٹر سے پہلے ساتویں ہفتے میں بدھ کے روز |
2023ء تاریخ | فروری 22 |
2024ء تاریخ | فروری 14 |
2025 تاریخ | مارچ 5 |
2026 تاریخ | فروری 18 |
تکرار | سالانہ |
منسلک | یوم استغفار/مارڈی گرا کارنیوال لینٹ ایسٹر |
راکھ کا بدھ (انگریزی: Ash Wednesday) مغربی مسیحیت میں لینٹ کا پہلا دن ہوتا ہے۔ اسے راکھ کا اتوار اس لیے کہا جاتا ہے کہ کیونکہ قدیم کلیسیا میں دستور تھا اور یہ دستور رومی کلیسیا میں بھی قائم ہے کہ اس دن وہ راکھ جس پر برکت دی جاچکی ہوتی، عبادت کرنے والوں کے ماتھے پر لگاتے تھے۔ یہ راکھ کھجور کی ان ڈالیوں کو جلا کر حاصل کی جاتی تھی جو کھجور کے اتوار کو عبادت کرنے والے جلوس کی شکل میں گرجا گھر میں لائے تھے۔
ساتویں صدی عیسوی میں اس دن کو روزوں (لینٹ) کا پہلا دن مقرر کیا گیا اور راکھ ملنے کی رسم آٹھویں صدی عیسوی میں شروع ہوئی۔ پروٹسٹنٹ کلیسیا کے مصلحینِ دین نے اسے سولہویں صدی میں بدعت قرار دے کر بند کر دیا۔
خاک اور راکھ ملنے کی رسم کا مطلب پرانے عہد نامے کے حوالوں سے ظاہر ہوتا ہے[1][2][3] جہاں یہ غم اور توبہ کا علامتی نشان ہے۔