راہل گاندھی
راہُل گاندھی | |
|---|---|
| ذاتی تفصیلات | |
| پیدائش | 19 جون 1970ء |
| جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
| مادر علمی | رولنگز کالج ٹرینیٹی کالج، کیمبرج |
As of 5 جون, 2011 | |
راہل گاندھی (ہندی تلفظ: [ˈraːɦʊl ˈɡaːndʱiː] (
سنیے); پیدائش 19 جون 1970ء) ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں۔ وہ ملکِ ہندوستان کی قدآور سیاسی تنظیم کانگریس کے سابق صدر اور نہرو خاندان کی پانچویں پشت کے رہنما بھی ہیں۔ ان کی پیدائش 19 جون 1970ء کو ہوئی۔ جب وہ چودہ سال کے تھے تو ان کی دادی اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا قتل ہو گیا۔ اس کے بعد 21 مئی 1991ء کو انتخابات کے دوران میں ان کے والد راجیو گاندھی کا چنّئی میں قتل ہو گیا۔ راہُل گاندھی نے دہلی میں ماڈرن اسکول اور دون اسکول اور پھر سنٹ سٹیفن کالج میں تعلیم حاصل کی اور پھر بیرون ملک سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ راہُل پہلی بار 2004ء میں اپنے خاندان کی روایتی لوک سبھا سیٹ امیٹھی سے جیت کرپارلیمان پہنچے۔ سال 2007ء میں راہُل کانگریس کے جنرل سکریٹری بنے۔ 2013ء میں پارٹی کے نائب صدر کے طور پر منتخب کیے گے۔ اور اواخرِ2017ء میں کانگریس کے صدر کے طور پر ان کا انتخاب کیا گیا۔ لیکن 2019ء میں مسلسل دوسری مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست اور فاشزم کو شکست دینے میں ناکام ہونے پر 3 جولائی 2019ء کو انھوں نے منصبِ صدارت سے استعفی دے دیا اور کسی غیر گاندھی خاندان کے شخص کے صدر بننے کی بات کہی، لیکن اس کے باوجود 10 اگست 2019ء کو ان کی ماں اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو ایک بار پھر صدر بنادیا گیا۔
انتخابی تاریخ
[ترمیم]| سال | حلقۂ انتخاب | جماعت | ووٹ | ٪ | مخالف | نتیجہ | برتری | |||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| 2004 | امیتھی | انڈین نیشنل کانگریس | 390,179 | 66.18٪ | بہوجن سماج پارٹی | چندر پرکاش مشرا | فاتح | 290,853 | ||
| 2009 | 464,195 | 71.78٪ | بہوجن سماج پارٹی | آشیش شکلا | فاتح | 370,198 | ||||
| 2014 | 408,651 | 46.71٪ | بھارتیہ جنتا پارٹی | اسمرتی ایرانی | فاتح | 107,903 | ||||
| 2019 | 413,394 | 43.86٪ | بھارتیہ جنتا پارٹی | اسمرتی ایرانی | ہارا | 55,120 | ||||
| وایناڈ | 706,367 | 64.67٪ | کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا | پی۔ پی۔ سُنیر | فاتح | 431,770 | ||||
| 2024 | 647,445 | 59.69٪ | کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا | اینی راجہ | فاتح | 364,422 | ||||
| رائے بریلی | 687,649 | 66.17٪ | بھارتیہ جنتا پارٹی | دنیش پرتاپ سنگھ | فاتح | 390,030 | ||||
حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر راہل گاندھی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- نامعلوم پیرامیٹرز استعمال کرنے والے صفحات
- سیاسی جماعت رنگ سانچے
- راہل گاندھی
- 1970ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی ہندو
- پندرہویں لوک سبھا کے اراکین
- چودہویں لوک سبھا کے ارکان
- دون اسکول کے فارغین
- سترہویں لوک سبھا کے ارکان
- سولہویں لوک سبھا کے اراکین
- فاضل جامعہ دہلی
- کشمیری برہمن
- کیرلا سے لوک سبھا کے ارکان
- گاندھیائی شخصیات
- لوک سبھا اراکین از اترپردیش
- نئی دہلی کی شخصیات
- نہرو خاندان
- نہرو گاندھی خاندان
- ٹرینیٹی کالج، کیمبرج کے فضلا
- ہارورڈ یونیورسٹی کے فضلا
- دہلی کی شخصیات
- کشمیری شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- اتر پردیش سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- انڈین یوتھ کانگریس کے صدور
- دہلی سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- رہنماہان حزب اختلاف (بھارت)
- راجیو گاندھی
- انڈین نیشنل کانگریس کے صدور
- شخصیات بلحاظ مجرمانہ سزایابی
- امیتھی کی شخصیات
- بھارتی سیاست دان
- رولنز کالج کے فضلا
- 19 جون کی پیدائشیں
- نئی دہلی میں پیدا ہونے والی شخصیات