ربیعہ بن اکثم
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation
Jump to search
ربیعہ بن اکثم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مکہ ![]() |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق، غزوہ خیبر ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
ربیعہ بن اکثم غزوہ بدر میں مہاجر صحابی کی حیثیت میں شرکت کا امتیازحاصل ہے۔
نام ونسب[ترمیم]
ربیعہ نام،ابوزید کنیت،نسب نامہ یہ ہے،ربیعہ بن اکثم بن سنجرہ بن عمروبن بکیر ابن عامر بن غنم بن دودان بن اسد بن خذیمہ اسدی۔بنوامیہ بن عبد شمس بن عبد مناف کے حلیف تھے۔
اسلام وہجرت[ترمیم]
غزوہ بدر سے پہلے مشرف باسلام ہوئے،اسلام کے بعد ہجرت کرکے مدینہ گئے۔[1]
شہادت[ترمیم]
غزوہ بدر کے بعد کی تمام مہموں ،غزوہ احد ،غزوہ خندق اور حدیبیہ وغیرہ میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے اور 7ھ غزوہ خیبر میں قلعہ فطاۃ پر حارث یہودی کے ہاتھوں سے جام شہادت پیا اس وقت ان کی عمر 37 سال تھی۔[2][3]