رتن سنگھ (اردو ادیب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
رتن سنگھ
معلومات شخصیت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ آکاشوانی کی ملازمت، روزنامہ آفتاب کے مدیر

رتن سنگھ ایک مشہور اردو افسانہ نگار، ناول نگار اور شاعر ہیں۔ ان کا تعلق مغربی پنجاب کے گاؤں داؤد، تحصیل ناروال سے تھا۔ تاہم تقسیم ہند کے وہ مشرقی پنجاب یا منقسم پنجاب کے بھارتی حصے میں اختیار کیے ہیں۔[1]

خاندان[ترمیم]

رتن سنگھ کے والد سردار پرتاپ سنگھ تھے اور والدہ کرتار کور تھیں۔ ان کے دادا کا نام نرنجن سنگھ تھا۔ ان کی اہلیہ کا نام رکھبیر کور ہے۔[1]

تعلیم[ترمیم]

رتن سنگھ نے ڈیرا بابا نانک سے ثانوی تعلیم مکمل کی۔ بعد میں لکھنؤ یونیورسٹی سے وہ فارغ التحصیل ہوئے۔

ملازمت[ترمیم]

رتن سنگھ نے بھارت کی ریڈیو خدمات کے ادارہ آکاشوانی میں ملازمت کی ہے۔[1]

ادارت[ترمیم]

رتن سنگھ روزنامہ آفتاب کے مدیر رہ چکے ہیں۔[1]

دنیائے سخن میں قدم[ترمیم]

1955ء میں رتن سنگھ تحریری دنیا وابستہ ہوئے۔ وہ ترقی پسند تحریک، جدیدیت اور مابعد جدیدیت کے رنگ اپنی تحریروں میں رکھتے تھے۔ انہوں نے حسب ذیل افسانوی مجموعے لکھے ہیں:

  1. پہلی آواز 1969ء
  2. پنجرے کا آدمی 1973ء
  3. کاٹھ کا گھوڑا 1993ء
  4. پناہ گاہ 2000ء
  • رتن سنگھ اڑن کھٹولا اور سانسوں کا سنگیت نام سے دو ناولٹ لکھے ہیں۔
  • انہوں نے اپنی سوانح در بدری کے عنوان سے شائع کی۔
  • اس کے علاوہ وہ شاعرانہ ذوق بھی رکھتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ "افسانہ کے تن نازک کو سنوارنے والا فن کار رتن سنکھ"، صغیر افراہیم، ماہنامہ سب رس، حیدرآباد، بھارت، اپریل 2016، صفحات 23-28