رسول پور (جھنگ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
رسول پور (جھنگ)
رسول پور
قصبہ اور یونین کونسل
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم پنجاب پاکستان
ضلع ضلع جھنگ
تحصیل جھنگ
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

رسول پور(انگریزی: Rasul Pur)صوبہ پنجاب پاکستان ضلع جھنگ تحصیل جھنگ کی ایک یونین کونسل اور قصبہ ہے۔[1]

پاکستان کا ایک ایسا گاؤں جہاں کی آبادی 100 فیصد پڑھی لکھی ہے اور جرائم کی شرح صفر ہے، یہ گجرات کا گاؤں رسول پور ہے اور پاکستان کا واحد ایسا گاؤں ہے جہاں جرائم کی شرح صفر ہے اور خواندگی کی شرح سو فیصد ہے۔ اس گاؤں کا کوئی ایسا بچہ نہیں جو سکول نہ جاتا ہو، اس گاؤں میں سکول میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت زیادہ تعداد میں ہیں، گجرات کے گاؤں رسول پور میں صفائی کا انتظام بھی بہت اچھا ہے یہاں کے لوگ اپنے مویشیوں کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں، اس گاؤں میں حیران کن طور پر سگریٹ نوشی اور نشہ کرنے پر پابندی ہے۔ پاکستان کے اس گاؤں کے بعد ایک اور گاؤں ہے جہاں پر سات سال سے سگریٹ نوشی پر پابندی ہے اور اس گاؤں کے سارے فیصلے امام مسجد کرتاہے ، اس لیے اس گاؤں میں بھی چرس، افیون، ہیروئن تو دور کی بات ہے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوتے اور یہ گاؤں فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں واقع ہے، حیرت انگیز طور پر اس گاؤں 493 گ ب میں خاکروب بھی نہیں ہیں یہاں کے نوجوانوں نے ایک تنظیم بنارکھی ہے جو سارے سماجی اور فلاحی کام انجام دیتی ہے، یہاں کے تمام چھوٹے موٹے جھگڑے مسجد میں بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مرکزی مسجد میں ہی اذان دی جاتی ہے جو تمام مساجد کے لاؤڈ سپیکر سے سنائی دیتی ہے، یہاں پر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ہے مگر گاؤ ں کے بوڑھوں کو اپنے گھر میں حقہ پینے کی اجازت ہے۔[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]