رضاکارانہ خون کے عطیے کا قومی دن (بھارت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رضاکارانہ خون کے عطیے کا قومی دن
National Voluntary Blood Donation Day
بھارتی بحریہ سے جڑے ہوئے لوگ رضاکارانہ طور پرخون کا عطیہ دیتے ہوئے
منانے والےبھارت
تاریخ1 اکتوبر
تکرارسالانہ
منسلکخون کا عطیہ، بلڈ بینکوں کا نظام اور مختلف خون کے ضرورت مند وں کی حاجت کی تکمیل

رضاکارانہ خون کے عطیے کا قومی دن بھارت میں ہر سال پہلی اکتوبر کو منایا جاتا ہے تاکہ انسانی زندگی میں خون کی اہمیت کوظاہر کیا جاسکے۔ یہ یکم اکتوبر 1975 سے شروع ہوا تھا۔ اس خیال کو روبہ عمل لانے والی تنظیم انڈین سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ ایمیونوہیماٹالوجی (Indian Society of Blood Transfusion and Immunohaematology) ہے جسے 22 اکتوبر1971 کو محترمہ کے سواروپ کرشن اور ڈاکٹر جے جی جوالی نے قائم کیا تھا۔

مقاصد[ترمیم]

  • خون کے عطیے کی اہمیت ملک بھر میں پھیلانا۔
  • رضاکارانہ خون کے عطیے کے ہدف کو پورا کرنا۔
  • بلڈ بینکوں میں حسب ضرورت خون کی دستیابی یقینی بنانا
  • خون کے عطیے سے جڑی غلط فہمیوں کو دور کرنا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]