مندرجات کا رخ کریں

رفیدیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جان ایورٹ ملیس کی پینٹنگ " فتح، اے رب " (1871) میں دکھایا گیا ہے کہ حضرت موسیٰ رفیدیم کی جنگ میں ہارون اور حور کے ساتھ ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔

رفیدیم (عبرانی: רפידים) ان مقامات میں سے ایک ہے جن پر بنی اسرائیل، کتابِ مقدس (عہدِ قدیم) کے مطابق، مصر سے خروج کے بعد اپنے دورِ تَیہ میں گذرے۔ یہ مقام "برّیۂ سین" اور "برّیۂ سیناء" کے درمیان واقع تھا۔[1]

کتاب خروج کے مطابق: بنی اسرائیل جب "برّیۂ سین" سے روانہ ہوئے تو وہ "رفیدیم" میں آ کر رُکے، لیکن وہاں پینے کے لیے پانی نہ ملا۔ چنانچہ موسیٰؑ نے خدا سے دعا کی، تو اُسے حکم دیا گیا کہ وہ "صخرۂ حوریب" پر اپنی لاٹھی مارے، چنانچہ اس سے پانی نکل آیا۔[2]


اس کے بعد "عمالیق" نے رفیدیم میں قیام پزیر بنی اسرائیل پر حملہ کیا، مگر وہ شکست کھا گئے۔ یوشع بن نون نے اسرائیلیوں کی قیادت کی اور موسیٰؑ ایک پہاڑ پر کھڑے ہو کر تمام وقت ہاتھ اٹھائے دعا کرتے رہے۔ جب اُن کے ہاتھ تھکنے لگے تو ہارون اور حور نے اُن کے ہاتھ تھام کر بلند رکھے یہاں تک کہ سورج غروب ہوا اور بنی اسرائیل کو فتح حاصل ہوئی۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "رفيديم | St-Takla.org"۔ st-takla.org۔ 27 يوليو 2019 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-02 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  2. Exodus 17:1-7
  3. Exodus 17:8-16