رفیع الشان
Appearance
رفیع الشان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1671ء لال قلعہ |
وفات | 29 مارچ 1712ء (40–41 سال) لاہور |
مدفن | مقبرہ ہمایوں ، دہلی |
طرز وفات | قتل |
شہریت | مغلیہ سلطنت |
اولاد | رفیع الدرجات ، شاہ جہاں دؤم ، محمد ابراہیم |
والد | بہادر شاہ اول |
والدہ | نور النسا بیگم ، نور النساء بیگم |
بہن/بھائی | |
درستی - ترمیم |
رفیع الشان بہادر (پیدائش: 1671ء — وفات: 29 مارچ 1712ء) مغل شہنشاہ بہادر شاہ اول کا تیسرا بیٹا اور مغل شہزادہ تھا۔
سوانح
[ترمیم]یہ قطعہ خالی یا نامکمل ہے آپ اس میں اضافہ کر کے مدد کر سکتے ہیں۔ |
ابتدائی حالات
[ترمیم]رفیع الشان کی پیدائش 1671ء میں لال قلعہ (دہلی) میں ہوئی۔ رفیع الشان کے والد محمد معظم شاہ بہادر شاہ اول اور والدہ نور النساء بیگم تھی جو سنجر نجم ثانی کی بیٹی تھی۔ 1681ء میں رفیع الشان کی عمر ابھی دس سال کی ہی ہوئی تھی کہ اُس کے دادا اورنگزیب عالمگیر نے اُسے درۂ مالاکنڈ کا قلعہ دار مقرر کر دیا۔