رمیش چندر دت
| رمیش چندر دت | |
|---|---|
| (بنگالی میں: রমেশচন্দ্র দত্ত) | |
رمیش چندر دت
| |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 13 اگست 1848 کولکاتا، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی ہند |
| وفات | 30 نومبر 1909 (عمر 61 سال) ریاست بڑودا، برطانوی ہند |
| قومیت | ہندوستانی |
| نسل | بنگالی ہندو |
| مذہب | ہندو مت |
| جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
| زوجہ | من موہنی دت (سابقہ بوس) |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | کلکتہ یونیورسٹی یونیورسٹی کالج لندن |
| پیشہ | مورخ، ماہر معاشیات، ماہر لسانیات، سول سرونٹ، سیاست دان |
| مادری زبان | بنگلہ |
| پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ [1] |
| ملازمت | ریاست بڑودا ، جامعہ لندن ، انڈین سول سروس |
| اعزازات | |
| دستخط | |
| درستی - ترمیم | |
رمیش چندر دت (بنگالی: রমেশচন্দ্র দত্ত) (13 اگست 1848ء – 30 نومبر 1909ء) ایک ہندوستانی سول سرونٹ، معاشی مورخ، مصنف اور راماین و مہابھارت کے مترجم تھے۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]رمیش چندر دت کی پیدائش ایک ممتاز کائستھ بنگالی خاندان میں ہوئی، اس خاندان کے افراد اپنے ادبی و علمی اکتسابات کی بنا پر خاصے معروف تھے۔ ان کی والدہ کا نام تھکامنی اور والد کا ایسام چندر دت تھا۔ ان کے والد بنگال میں ڈپٹی کلکٹر تھے اور رمیش اکثر دفتری فرائض میں ان کے ساتھ ہوتے۔ ابتدا میں انھوں نے متعدد بنگالی اسکولوں میں پڑھا، پھر کلکتہ کے ہیئر اسکول میں داخل ہوئے۔ سنہ 1861ء میں ان کے والد مشرقی بنگال میں ایک حادثے میں وفات پا گئے۔ والد کی بے وقت موت کے بعد ان کے چچا اور معروف مصنف شوشی چندر دت ان کی کفالت کرنے لگے۔ رمیش انیسویں صدی عیسوی کے بنگال کی انتہائی مشہور شاعرہ تورو دت کے عزیزوں میں تھے۔
رمیش سنہ 1864ء میں کلکتہ یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ سنہ 1866ء میں آرٹس کے پہلے امتحان میں دوسرے نمبر سے کامیاب ہوئے اور وظیفہ پایا۔ ابھی وہ بی اے کے طالب علم ہی تھے کہ سنہ 1868ء میں اپنے خاندان کی اجازت کے بغیر اپنے دو دوستوں بہاری لال گپتا اور سریندرناتھ بنرجی کے ساتھ لندن چلے گئے۔[2]
اُس وقت تک محض ایک اور ہندوستانی ستیندر ناتھ ٹیگور ہی انڈین سول سروس کے اہل سمجھے گئے تھے۔ دت نے ان کی ہمسری کا ارادہ کیا۔[3]
یونیورسٹی کالج لندن میں رمیش دت نے برطانوی مصنفین کا مطالعہ جاری رکھا۔ سنہ 1869ء میں وہ انڈین سول سروس کے امتحان میں کامیاب ہوئے[4] اور تیسرا مقام حاصل کیا۔[5] 6 جون 1871ء کو آنریبل سوسائٹی آف دی مڈل ٹیمپل نے انھیں بار کاؤنسل میں مدعو کیا۔[6]
وفات
[ترمیم]ابھی رمیش چندر دت بر سر منصب ہی تھے کہ بڑودا میں 30 نومبر 1909ء کو 61 برس کی عمر میں وفات پائی۔[7]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12199653w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Jnanendranath Gupta, Life and Works of Romesh Chandra Dutt, CIE، (London: J.M.Dent and Sons Ltd.، 1911); while young Romesh came out unnoticed, Beharilal, possibly his closest friend ever, was chased all the way down to the Calcutta docks by his "poor" father, who could not, however, successfully persuade his son to return to the safety of his parental home. Later, in England, both the friends took the civil service examination successfully, becoming the 2nd and 3rd Indians to join the ICS. The third person in the group, Surendranath Banerjee, also cleared the test, but was incorrectly disqualified, as being over-age.
- ↑ Nitish Sengupta, History of the Bengali-speaking People، UBS Publishers' Distributors Pvt. Ltd. (2002)، p. 275. ISBN 81-7476-355-4۔
- ↑ ""Selected Poetry of Romesh Chunder Dutt (1848–1909)"، University of Toronto (2002) On line."۔ 2012-02-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-01
- ↑ S. K. Ratcliffe, A Note on the Late Romesh C. Dutt، in the Everyman's Library edition The Ramayana and the Mahabharata Condensed into English Verse (London: J.M. Dent and Sons and New York: E.P. Dutton, 1910)، ix.
- ↑ "South Asians at the Inns: Middle Temple" (PDF)۔ 2018-07-28 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-02
- ↑ "Dutt, Romesh Chunder [Rameshchandra Datta]"۔ اوکسفرڈ لغت برائے عوامی سوانح نگاری (آن لائن ایڈیشن)۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ DOI:10.1093/ref:odnb/32943 (یوکے عوامی کتب خانہ رکنیت ردکار.)
بیرونی روابط
[ترمیم]| ویکی ماخذ has original works written by or about: |
| ویکی ماخذ میں رمیش چندر دت سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
- Romesh Chunder Dutt کی تصنیفات منصوبہ گوٹنبرگ پر
- انٹرنیٹ آرکائیو پر رمیش چندر دت کی کاوشیں
- لیبری واکس (دائرہ عام صوتی کتب) پر
رمیش چندر دت کی تصنیفات - S. K. Ratcliffe، A Note on the Late Romesh C. Dutt، The Ramayana and the Mahabharata condensed into English Verse (1899) at Internet Sacred Texts Archive
- J. N. Gupta, Life and Works of Romesh Chunder Dutt، (1911) Digital Library of India, Bangalore, barcode 2990100070832 On line.آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ new.dli.ernet.in (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- M Mofakharul Islam (2012)۔ "Dutt, Romesh Chunder"۔ در Sirajul Islam؛ Ahmed A. Jamal (مدیران)۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ بنگلہ دیش کی انجمن ایشیائی
- R. C. (Rabindra Chandra) Dutt, Romesh Chunder Dutt، (1968) Internet Archive, Million Books Project
- "Selected Poetry of Romesh Chunder Dutt (1848–1909)،" Representative Poetry Online، University of Toronto (2002) On line.آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ rpo.library.utoronto.ca (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- Bhabatosh Datta, "Romesh Chunder Dutt"، Congress Sandesh, n.d.آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ congresssandesh.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- Shanti S. Tangri, "Intellectuals and Society in Nineteenth-Century India"، Comparative Studies in Society and History، Vol. 3, No. 4 (Jul.، 1961)، pp. 368–394.
- Pauline Rule, The Pursuit of Progress: A Study of the Intellectual Development of Romesh Chunder Dutt, 1848–1888 Editions Indian (1977)
- Pages using cite ODNB with id parameter
- 1848ء کی پیدائشیں
- 13 اگست کی پیدائشیں
- انٹرنیٹ آرکائیو کے روابط پر مشتمل مضامین
- 1909ء کی وفیات
- 20وین صدی کے ماہر اقتصادیات
- اقتصادی مؤرخین
- انیسویں صدی کے ہندوستانی سیاست دان
- انیسویں صدی کے ہندوستانی قانون دان
- انیسویں صدی کے ہندوستانی ماہرین معاشیات
- انیسویں صدی کے ہندوستانی مؤرخین
- انڈین نیشنل کانگریس کے صدور
- بنگالی مؤرخین
- بنگالی نشاۃ ثانیہ سے منسلک شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- بیسویں صدی کے بھارتی قانون دان
- بیسویں صدی کے بھارتی مؤرخین
- ہندوستان کی اقتصادی تاریخ
- پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا کے فضلا
- جنوبی ایشیا کے مؤرخین
- کلکتہ یونیورسٹی کے فضلا
- کولکاتا کے سائنس دان
- مغربی بنگال سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- یونیورسٹی کالج لندن کے فضلا
- ہندوستان کی نوابی ریاستوں کے منتظمین
- انڈین سول سروس (برطانوی ہند) کے افسران
- انیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- انیسویں صدی کے ہندوستانی اسکالر
- انیسویں صدی کے ہندوستانی سائنس دان
- انیسویں صدی کے ہندوستانی مصنفین
- بیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی ماہرین لسانیات
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- بیسویں صدی کے ہندوستانی اسکالر
- بیسویں صدی کے بھارتی سائنس دان
- بیسویں صدی کے بھارتی مترجمین
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- بنگالی ہندو
- بنگالی شخصیات
- بنگالی سیاستدان
- بنگالی مصنفین
- اساتذہ بھارتی تعلیم گاہیں
- بھارتی ماہرین معاشیات
- بھارتی مؤرخین
- بھارتی مرد مصنفین
- بھارتی سیاست دان
- بھارتی محققین
- بھارتی سائنسدان
- بھارتی مترجمین
- بھارتی مصنفین
- بنگال پریذیڈنسی کی شخصیات

