رنتھمبور نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رانتھامبور نیشنل پارک شمالی ہندوستان کا ایک قومی پارک ہے ، جس کا احاطہ 282 کلومیٹر ہے۔ رانتھامبور کو 1955 میں حکومت ہند نے سووی مادھو پور گیم سینکوریری کے طور پر قائم کیا تھا اور 1973 میں اسے  چیتوں کے ذخائر میں سے ایک قرار دے دیا گیا ۔ 1 نومبر 1980 کو رنتھمبور ایک قومی پارک کا درجہ دیا گیا۔ رانتھامبور وائلڈ لائف کو درحقیقت بنگال کے چیتوں کے لیے جانا جاتا ہے ، [1] اور یہ ان جانوروں کو اپنے قدرتی جنگل میں دیکھنے کے لیے ہندوستان میں ایک بہترین جگہ ہے جہاں آپ باآسانی دن کے وقت میں بھی چیتوں کودیکھ سکتے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ رانتھامبور نیشنل پارک میں چیتے دیکھنے کے لیے بہترین وقت نومبر اور مئی  ہوتا ہے۔ دیگر جانوروں میں ہندوستانی چیتا ، نیلگئی ، جنگلی سوار ، سمبر ، دھاری دار ہائنا ، ریچھ اور مگرمچھ [1] [2] شامل ہیں۔ اس پارک میں درختوں ، پودوں ، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کی ایک بہت بڑی تعداد واقع ہے ۔ یہ پارک جنوب مشرقی راجستھان کے سوئی مادھو پور ضلع میں واقع ہے ، کوٹا کے شمال مشرق میں تقریبا 110 کلومیٹر اور جے پور سے 140 کلومیٹر جنوب مشرق میں ، یہاں قریب ترین ہوائی اڈا بھی ہے۔ قریب 11 کلومیٹر دور سوئی مادھو پور میں قریبی قصبہ اور ریلوے اسٹیشن بھی ہے۔ یہ پارک کوٹا ریلوے اسٹیشن کے قریب بھی ہے۔ اس کا نام تاریخی رنتھمور قلعے کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو پارک میں واقع ہے۔

وائلڈ لائف[ترمیم]

رانتاھمبور چیتوں کی کثیر  آبادی کے لیے جانا جاتا ہے۔ [3] جیسے جیسے پارک میں سیاحت بڑھی اور پڑوسی دیہات کی آبادی میں اضافہ ہوا ،  چیتوں کے غیر قانونی شکار میں بھی اضافہ ہوا ۔۔ ہندوستانی حکومت نے 1973 میں پروجیکٹ ٹائیگر کا آغاز کیا اور پارک کے 60 ملی 2 مربع حصے کوچیتوں کی پناہ گاہ کے طور پر مختص کیا۔

چیتے[ترمیم]

پچھلے کچھ سالوں کے دوران ، غیر قانونی شکار اور دیگر وجوہات کی وجہ سے رانتھامبھور میں چیتوں  کی آبادی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ چیتوں کی 2014 کی مردم شماری کے مطابق ، رانتھامبھور نیشنل پارک میں 62 شیر تھے۔ [4] 2013 میں چیتوں کی تعداد 48 اور 2005 میں 25 تھی۔

رانتھامبور سے فاصلہ[ترمیم]

جے پور 130 کلومیٹر

کوٹا 114 کلومیٹر

جودھ پور 450 کلومیٹر

بیکانیر 476 کلومیٹر

ادئے پور 401 کلومیٹر

دہلی 365 کلومیٹر

اجمیر 258 کلومیٹر

ماؤنٹ ابو 555 کلومیٹر

جیسلمیر 713 کلومیٹر

داوسہ 109 کلومیٹر

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Nowell, Kristin، Jackson, Peter (1996)۔ "Tiger" (PDF)۔ Wild Cats: Status Survey and Conservation Action Plan۔ Gland, Switzerland: IUCN/SSC Cat Specialist Group۔ صفحہ: 55–65۔ ISBN 2-8317-0045-0 
  2. Da Silva, A. and Lenin, J. (2010). "Mugger Crocodile" Crocodylus palustris, pp. 94–98 in S.C. Manolis and C. Stevenson (eds.) Crocodiles. Status Survey and Conservation Action Plan. 3rd edition, Crocodile Specialist Group: Darwin.
  3. Ayan Sadhu، Peter Prem Chakravarthi Jayam، Qamar Qureshi، Raghuvir Singh Shekhawat، Sudarshan Sharma، Yadvendradev Vikramsinh Jhala (2017-11-28)۔ "Demography of a small, isolated tiger (Panthera tigris tigris) population in a semi-arid region of western India"۔ BMC Zoology۔ 2: 16۔ ISSN 2056-3132۔ doi:10.1186/s40850-017-0025-y 
  4. "Two more cubs spotted in Ranthambore"۔ The Times of India۔ 29 May 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2014