رنجی ٹرافی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
رنجی ٹرافی
Ranji Trophy logo.png
Ranji Trophy Logo
ممالکFlag of India.svg بھارت
منتطمبھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ
طرزفرسٹ کلاس کرکٹ
پہلا ٹورنامنٹ1934
طرز ٹورنامنٹراؤنڈ روبن ٹورنامنٹ then knockout
کل ٹیمیں37
موجودہ فاتحVidarbha (2nd title)
کامیاب ترینMumbai (41 titles)
اہلیتIrani Cup
زیادہ دوڑیںوسیم جعفر (11775)
1996–present
زیادہ وکٹیںRajinder Goel (640)
1958–1985
2019–20 Ranji Trophy

رنجی ٹرافی (انگریزی: Ranji Trophy) بھارت میں کھیلا جانے والا گھریلو فرسٹ کلاس کرکٹ مسابقہ کا نام ہے۔ اس میں ملک بھر سے مخلتف صوبہ جات کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ رنجی میں فی الحال 29 صوبوں سے 37 ٹیمیں ہیں۔ رنجی کا نام بھارت کی طرف سے پہلی دفعہ کرکٹ کھیلنے والے رنجیت سنگھ جی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انہیں رنجی بھی کہا جاتا تھا۔

رنجی ٹرافی کی موجودہ فاتح ٹیم ودربھ رنجی ٹیم ہے۔ اس نے 2018ء/19ء سیزن میں سوراشٹر رنجی ٹیم کو 78 رنوں سے شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا۔ یہ مقابلہ ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم ناگپور میں کھیلا گیا تھا۔ گزشتہ سال کا خطاب بھی ودربھ نے ہی جیتا تھا۔ اس سال مفتوح ٹیم دہلی تھی جسے ودربھ نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی وسیم جعفر ہیں جنہوں نے اب تک 10665 رن بنا لیے ہیں۔ سب سے زیادہ سیکڑا بھی انہیں کے نام ہے۔ انہوں نے کل 36 سیکڑے لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ وکٹ راجیندر گوئل کے نام ہیں۔ انہوں نے اپنے رنجی کیرئر میں کل 637 وکٹ لیے ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

رنجیت سنگھ جی کے نام پر اس ٹورنا منٹ کا نام رکھا گیا ہے۔

رنجی مسابقوں کا آغاز ایک اجلاس کے بعد جولائی 1934ء میں ہوا تھا۔[1] 1934–75۔ ۔[1] رنجی ٹرافی کا پہلا مقابلہ 4 نومبر 1934ء کو مدراس اور میسور کے مابین کھیلا گیا تھا۔ یہ مقابلہ چیپک گراونڈ مدراس میں ہوا تھا۔ ممبئی کی ٹیم نے سب سے زیادہ 41 بار رنجی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کیا ہے جس میں 1958ء-59ء تا 1972ء-73ء لگاتار 15 خطاب بھی شامل ہیں۔

مساہمین[ترمیم]

رنجی ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔ اس کی زیادہ تر ٹیمیں علاقائی ہیں اور جگرافیائی بنیاد پر ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ البتہ دو ٹیموں (ریلوے اور سروسز) کا تعلق جغرافیہ سے نہیں۔

موجودہ ٹیمیں[ترمیم]

رنجی کی موجودہ ٹیمیں مندرجہ ذیل ہیں؛ آندھرا، اروناچل پردیش، آسام، بڑودہ، بنگال، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، حیدراباد (تیلانگانہ)، جموں اور کشمیر، جحارکھنڈ، کرناٹک، کیرلا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، منی پور، مزورم، ممبئی، ناگالینڈ، اڑیسہ، پدوچیری، پنجاب، ریلوے، راجستھان، سوراشٹر، سکم، سروسز، تمل ناڈو، تریپورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، ودربھ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "The Ranji Trophy". ESPN Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2017.