رنگولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دیوالی پر بنائی گئی ایک رنگولی , گوا, بھارت.
A rangoli painted on the occasion of دیوالی, a popular ہندو festival.
A rangoli made with flowers on the occasion of اونم.
Rangoli at دہلی.
Rangoli at چینائی.
Rangoli at حیدرآباد، دکن.
Sankranti Muggu (Rangoli) with flowers.
Rangoli with flowers at Chennai.
Rangoli at Nizampet, Hyderabad.
Rangoli before and after colouring

رنگولی برصغیر کا ایک فن اور روایت ہے جس میں مختلف رنگوں، رنگ دار چاولوں، رنگ دار آٹے ،رنگ دار مٹی اور ریت سے فرش یا زمین پر بیل بوٹے اور نقش و نگار بنائے جاتے ہیں۔ رنگولی برصغیر میں مختلف ہندو تہواروں مثلاً دیوالی، تہار، اونم اور پونگل پر سجائی جاتی ہے۔ رنگولی کے ڈیزائن اس فن اور روایت کو زندہ رکھنے کے لیے نسل در نسل منتقل ہوتے رہتے ہیں۔

اشتقاقیات[ترمیم]

رنگولی سنسکرت زبان کے لفظ रङ्ग رنگا سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی رنگ کے ہیں۔

یہ فن اور اس کے مماثل ہندوستان کے دیگر علاقوں میں کئی ناموں سے ہیں۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں مُگو (ముగ్గు)، کرناٹک میں رنگولی/رنگولے (ರಂಗೋಲಿ/ರಂಗೋಲೆ)، تمل ناڈو میں کولم (கோலம்)، راجستھان میں ماندنا (माँडना)، چھتیس گڑھ میں چھوک پرانا (छोवकपुराणा)، مغربی بنگال میں آلپنا (আল্পনা)، اوڈیشا میں مورجا (मूर्जा) یا جھوتی (झोटी) یا چتا (चिता)، بہار میں آریپنا (आरिपना)، اترپردیش میں چوک پوجن (चौकपूजन)، کیرالہ میں گولم (ഗോളം)، مہاراشٹر میں سنسکاربھارتی/رنگولی/بھارتی، گجرات میں ساتھیا/گاہولی اور اتراکھنڈ میں ائیپن (ऐपण) رنگولی کے ہی نام اور انداز ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Kolams, chowkpurana, madana, aripana..."۔ Rediff۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2012